1
امریکی درخواست پر قطر کی ثالثی: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جنگ بندی کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ سے ہم آہنگی کے بعد کیا گیا، امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں خبر دار کیا گیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
2
ایران اسرائیل جنگ بندی! پی آئی اے کا خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن بحال،پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کر دیا۔پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں، پی آئی اے کے ریزرویشن محکمے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کر دیا، منسوخی سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابی عمل سے متعلق اہم ہدایات،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2024- 1105 میں درخواست گزار لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ڈار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی ایف نے 10 فروری 2024 کو پی ایس بی کی ہدایات اور عدالتی حکم کے برعکس الیکشن کرائے انھیں کالعدم قرار دیا جائے۔پی ٹی ایف کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات آئینی ضوابط کے مطابق منعقد کیے گئے، درخواست گزار انتخابی عمل سے متاثر نہیں اور نہ ہی امیدوار تھا، اس لیے اسے متاثرہ فریق نہیں کہا جا سکتا۔پی ایس بی کے لیگل ایڈوائزر سیف الرحمان رائو نے اپنے دلائل میں فاضل عدالت کو بتایا کہ 2022 میں اسی فاضل عدالت نے حکم دیا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ، قانون اور 2022 کے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن ،الیکشن ریگولیشنز، سپورٹس فیڈریشنز کے لئے ماڈل آئین کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
4
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منت میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا، رسازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ہم یہ بجٹ پاس کرینگے اور بانی جو بھی کہیں گے اس پر عمل کرینگے، اس ایوان کے ذریعے تمام اداروں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں ،عمران خان اس ملک کے وزیراعظم تھے ان کی حکومت کو سازش کی تحت ختم کیا گیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
5
بانی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گاعدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں کو آگاہ کر دیا۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔
6
مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب،روش کمار نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔مودی کے راج میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نظر نہیں آتی۔ جے شنکر کی انگریزی تو شاندار ہے لیکن ایران اسرائیل کشیدگی پر وہ ایک لفظ نہ بول سکے، اسرائیل کے مظالم پر مودی سرکار یا گودی میڈیا کی خاموشی، بھارت کی جارحیت پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے، ایران اسرائیل کشیدگی پر بھارت کا بزدلانہ مؤقف، دنیا بھر میں اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔مودی کے گودی میڈیا اور سرکاری پراپیگنڈے پر روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’گودی میڈیا ایران کو بھی مسلم مخالف نظریے سے دیکھ رہا ہے، گودی میڈیا ایران اسرائیل کشیدگی کو اسی نظریے سے دکھا رہا ہے جیسے مودی کے راج میں پچھلے 11 سال سے بھارتی مسلمانوں کو دکھاتا آیا ہے۔‘‘ آپریشن سندور کے دوران بھی گودی میڈیا کی جانبدار کوریج نے بی جے پی کے حامیوں کو بھی شرمندہ کیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ کے مسئلے کو صرف مذہبی تصادم کے طور پر پیش کیا گیا۔
7
ایران اسرائیل جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی حصص بازاروں میں تیزی، تیل سستا،امریکا کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا، جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان اختیار کیا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 66.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جب کہ لندن برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 3 فیصد کی کمی کے ساتھ 69.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔