1
جنگ بندی سے پہلے ایک اور ایرانی سائنسدان اسرائیلی حملے کا ہدف بن گیاایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ تہران کے وسطی علاقے میں واقع فردوسی اور ولی عصر کی اہم سڑکوں کے قریب کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ خاص طور پر صدیقی صابر کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جو ایران کے جوہری پروگرام کے اہم سائنسدانوں میں شمار ہوتے تھے۔
2
کوئٹہ میں مسافر بس میں آگ لگ گئی، 6 مسافر جھلس کر جاں بحق،واقعے میں جھلس کر 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں 6 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
3
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف چترالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی جبکہ 26 نومبر احتجاج کے 229 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے ابھی تک عدالت میں سرینڈر نہیں کیا ۔ ایسے شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی جو قانون سے بھاگا ہوا ہو ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق مجموعی طور پر 229 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ۔
4
ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، اسرائیل کا جوابی حملوں کا اعلان،اسرائیل نے ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگادیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے 2 میزائل تباہ کردیئے، ایرانی میزائل فائر ہونے کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز آج صبح ہوچکا ہے، خطرہ اب بھی برقرار ہے، عوامی حفاظتی پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونی فوج کو ایران پر شدید جوابی حملوں کی ہدایت کردی۔ اسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ ایران کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر تہران کے قلب میں رجیم اہداف پر پوری طاقت کے ساتھ جوابی حملے کیے جائیں۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے جنہیں فضاء میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔
5
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایرانی سرینڈر کرنیوالی قوم نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے جنگ کا آغاز ایران نے نہیں اسرائیل نے کیا، ہماری بہادر افواج نے صیہونی ریاست کو سزا دینے کا سلسلہ آخری لمحے تک جاری رکھا۔ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے امریکی حملوں کے بعد گزشتہ رات قطر میں امریکی بیس پر حملہ کیا، جس کے بعد امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، ایرانی حکام نے بھی تصدیق کردی۔جنگ بندی کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ جو ایران اور ایرانیوں کی تاریخ کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ ایرانی سرینڈر کرنے والی قوم نہیں ہے۔