1
جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق،ڈپٹی کمشنر ناصرخان کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈی کول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آنے سے مزید 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔
2
قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا، حملہ اپنے دفاع کے حق کے تحت کیا: ایران کا مؤقف،عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی اڈے العدید کو میزائلوں سے نشانہ بنانے پر قطر میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر میں امریکا کی العدید بیس پرحملہ اپنے دفاع کےحق کے تحت کیا، یہ دفاعی اقدام ہمارے برادر اور دوست ہمسایہ قطر سے ہرگز متعلق نہیں تھا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے قطری حکام کو اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اچھے ہمسائے کے طور پر پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
3
بھارت میں ہونیوالے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والےجونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔جونیئر ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان 24 جون کو شیڈول تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھی ایف آئی ایچ نے ڈراز کا اعلان ملتوی کردیا تھا۔ایف آئی ایچ نے ایک روز قبل ڈراز کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا، 28 نومبر سے شیڈولڈ ایونٹ میں پاکستان سمیت 24 ٹیموں کو شرکت کرنا ہے۔
4
ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد، ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد میں مس لونی، سکیورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلراعجاز صدیق شامل ہیں۔ اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق سفارتی وفد حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کے لیے پہنچا۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمے میں قید ہیں اور ملزمہ کے خلاف تھانا اے این ایف اسلام آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔