1
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن جاسم نے دوحہ کے قریب امریکی اڈے پر ایرانی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملہ ناقابل قبول ہے، قطری فضائیہ نے کامیابی سے دفاع کیا، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایران اوراسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا، خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔قطر کے امیر نے امریکا کے صدر سے فون پر پیشرفت پر گفتگو کی، ابھی کچھ منٹ پہلے امیر قطر کو ایرانی صدر کا فون آیا، ایرانی صدر نے قطر میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے پراظہار افسوس کیا، امیر قطر نے جواب دیا کہ ہم ایران سےاس طرح کے اقدامات کی توقع نہیں کرتے۔لبنان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں، قطر کی ریاست پر حملہ ناقابل قبول اورسفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، اس معاملے پر خلیج تعاون کونسل کی دوست ریاستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایرانی حملے سے ہمیں حیرت ہوئی، قطری فضائیہ نے ایک کے سوا تمام ایرانی میزائلوں کو روکا، خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم اسرائیل سے تنازع حل کرنے پر کام کر رہے ہیں، غیر ذمہ دارانہ اقداما ت سے عدم استحکام پیدا ہوتا ہے، امریکی دوستوں نے مشورہ دیا کہ ایران سے بات چیت کی جائے۔ ایران اسرائیل تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اُمید ہے سفارتکاری کامیاب اور جنگ بندی برقرار رہے گی۔لبنانی وزیراعظم نواف سلام کے ہمراہ پریس کانفرنس
2
ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6316 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 484 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ٹریڈنگ 5 فیصد بڑھ گئی جس پر کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا جس کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو دوبارہ تیزی کی لہر آ گئی۔ادھر انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 283.87 روپے کم ہوکر 283.60 روپے تک گرگیا۔
3
ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں معطل کردیں۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پروازیں خلیجی ممالک کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی کی گئی ہیں، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن منسوخ کیا گیا۔
4
سعودی عرب کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم،سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی ختم کرکے فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا ہے۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے، بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر اپنے اس پختہ مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ علاقائی تنازعات اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارتی ذرائع اپنانے چاہییں تاکہ ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کیا جا سکے اور خطے و دنیا میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے