1
امریکی مداخلت سے 12 روزہ خونریز جنگ اختتام کو پہنچ گئی۔اسرائیلی حملوں سے 974 ایرانی شہید اور 3 ہزار 458 زخمی ہوئے،ایرانی حملوں میں 30 اسرائیلی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔اسرائیل نےمشرق وسطیٰ میں 13 جون کو تباہ کن جنگ کی ابتدا کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا، 200 اسرائیلی طیاروں نے تہران اوردیگر شہروں میں100 ایرانی اہداف پر بمباری کی،پہلے روز ہی ایرانی آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت سات اہم ایرانی فوجی کمانڈرز اور چھ ایٹمی سائنسدان شہید ہوگئے۔ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نامی تنظیم کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 974 ایرانی شہید اور 3 ہزار 458 زخمی ہوئے،ایرانی حملوں میں 30 اسرائیلی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے۔
2
محرم الحرم میں جلسوں اور مجالس میں سیکورٹی کیلئے لوہے کے پائپ نصب کرنے پر اتفاق،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت محرم الحرام کےانتظامات کیلئے اجلاس ہوا،جلسوں اورمجالس میں سیکورٹی کیلئے لوہےکے پائپ نصب کرنے پراتفاق کیا،محرم الحرام سیکورٹی انتظامات کی فرضی مشقیں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔مریم نواز نے کوڈ آف کنڈیکٹ پرعملدرآمد یقینی بنانے اورخلاف ورزی پرزیرو ٹالرنس کی ہدایت کردی۔سوشل میڈیا پرنفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی گرفتاری ،اس کے علاوہ ڈرون اڑانے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلی نےصوبائی وزراء،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اورپولیس حکام کو ذاتی نگرانی کا حکم دیا،اس کے علاوہ اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو نفرت انگیزمواد کی مانیٹرنگ کا ٹاسک اور رپورٹنگ کا حکم دیا،گرمی اور حبس سے بچاؤکے لئے جلوس کے آگے چھڑکاؤ کیا جائے گا،ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کو فعال بنانے اور کومبنگ آپریشن جاری اور اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
3
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ ماحول میں اپنے ملک کا دفاع کیا، ایران کی مستقل مزاجی، اس کا حوصلہ، اس کی فتح ہے، اللہ نے مسلمانوں کو دو بڑی فتوحات نصیب کیں، غزہ کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہئے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کو ہونا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایران کے عوام، ایرانی لیڈرشپ اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو دوبار فتح نصیب ہوئی، اللہ نے پاکستان کو بھارت سے فتح دی ہے اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، اسرائیل بڑے بڑے دعوے کررہا تھا لیکن سب بے بنیاد تھے، یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کیلئے اچھا شگون اور کامیابی کا ثبوت ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
4
سپارکو نے پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 25 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ہجری سال کا آغاز 27 جون 2025ء سے ہوگا۔سپارکو نے جمعرات 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بجکر 32 منٹ پر متوقع ہے، 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔ترجمان سپارکو نے مزید کہا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26 جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پاکستان میں یکم محرم الحرام 1447ہجری 27 جون 2025ء کو متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم) ہفتہ 5 اور 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
5
پاکستان ہاکی ٹیم نے پی ایس بی کی جانب سے یومیہ 400 روپے اجرت دینے پراحتجاج کیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم نے یومیہ 400 روپے اجرت پرپی ایس بی کی دعوت ٹھکرانے کے بعد قبول کرلی،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی کے چندکھلاڑیوں کو کل ظہرانے پرمدعوکیا،ظہرانے پر بلانے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکٹ منی بھی بھجوائی،کپتان عماد بٹ و دیگر ہاکی کھلاڑیوں کو 400 روپےیومیہ پی ایس بی کی جانب سےبھیجی گئی،پی ایس بی نے ہرکھلاڑی کو 5600 روپےکا چیک بھیجا۔کپتان عماد شکیل بٹ نے پی ایس بی کے 5600 روپے دینے پرظہرانے کی دعوت شکریہ کے ساتھ مسترد کر دی،ردعمل دیتے ہوئے کہااتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں۔