1
برطانیہ کا جوہری ہتھیار لے جانے والے لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ،جو جوہری بموں سے لیس کیے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ یہ طیارے نیٹو کے فضائی جوہری مشن میں شامل ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اقدام برطانیہ کی کئی دہائیوں سے موجود جوہری پوزیشن کو مزید مصبوط کرنے کا باعث ہو گا۔ ایف 35 اے طیارے یوں تو روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت سے مالامال ہیں تاہم ان طیاروں کی خاصیت یہ بھی ہے کہ ان میں امریکی ساختہ جوہری بم لیس کیے جانے کا آپشن بھی موجود ہے۔نیٹو کے فضائی جوہری مشن میں اتحادی ممالک کے طیاروں کو امریکی بی سکس ون بموں سے لیس کرنا بھی شامل ہے، جسے یورپ میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔ امریکہ، جرمنی اور اٹلی سمیت سات دیگر ممالک پہلے ہی دوہری صلاحیت والے جنگی طیارے استعمال کر رہے ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے نیٹو کے ایٹمی منصوبہ بندی گروپ کے ساتھ ساتھ امریکی صدر اور برطانوی وزیرِ اعظم کی منظوری درکار ہوگی۔
2
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فردو پلانٹ پر چھ بم گرائے،وہ مکمل طو رپر تباہ ہوگیا،حقیقی رپورٹ یہی ہے،اس کے برعکس جو بھی رپورٹ ہوگی وہ افواہوں پرمبنی ہوگی۔ امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نےسی این این کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکہا پینٹاگون کی رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں،سی این این اورنیویارک ٹائمز نے ایک ادارہ جاتی رپورٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔پیٹ ہیگسیتھ نےکہا اس میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہےجائزہ رپورٹ ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر بنتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،رپورٹ کے پیچھے کچھ سیاسی مقاصد بھی ہیں، تاکہ صدر ٹرمپ کی شاندار کامیابیوں کو کم دکھا سکیں،ہمیں شاندار کامیابی ملی ہے۔
3
عدالت نے عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیاانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کیلئے دوبارہ وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔ کہا کہ وزارت قانون سے پہلے خط کا کوئی جواب نہ آنے پر دوبارہ خط لکھا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔
4
اپرکُرم کے علاقہ پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کا دھمکا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اپر کرم کے علاقے پیواڑ شرمخیل کی حدود میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ افراد جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کیلئے جارہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق لینڈ لائن پرانی تھی، جو دھماکے سے پھٹی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
5
وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی اجناس کے ذخائر کی گنجائش بڑھانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔زرعی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ جبکہ پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ صوبوں کی جانب سے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نئے منصوبے اور فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے۔۔ اجناس کی اسٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تیز کیے جائیں۔زراعت کی ترقی کے لیے آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا۔ فارم میکنائزیشن کی ترویج کے لیے زرعی مشینری اور آلات پر بھی ٹیکس بتدریج کم کیا جائے۔ امید ہے زرعی اسکالرشپ پر چین جانے والے افراد وطن واپسی پر بطور انٹرپرنیور قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔ زراعت کے پھلنے پھولنے کا سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی عوام کو ہو گا۔