1
گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات پر عائد پابندی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیادرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتہ وار ملاقات کروائی جائے کیونکہ ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9، 10 اے اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بجٹ مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے اور سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ملاقات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔
2
سپریم کورٹ: ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز غیر قانونی قرار،عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکس واجب الادا ہونے کا تعین اور اپیل کا حق دینا آئینی تقاضا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو ایس آر او کے تحت فوجداری کارروائی کا اختیار دینا آئین اور قانون کے منافی ہے، بغیر سنے ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 4 اور A-10کی صریح خلاف ورزی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا کہ ٹیکس تنازعات کے ابتدائی مرحلے میں فوجداری کارروائی انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے اور ایف بی آر کی جانب سے براہ راست مقدمات درج کرنا اختیارات سے تجاوز ہے، قانون کے مطابق پہلے ٹیکس کی واجب الادا رقم کا تعین اور بعد ازاں قانونی طریقہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔
3
فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس،سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 35 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں اس وقت بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ان مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے جن میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور، میانوالی ایئربیس اور جی ایچ کیو راولپنڈی کے باہر مظاہرے شامل تھے۔
4
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے تمام طبقات سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔محسن نقوی نے ماہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا۔
5
17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی کیونکہ ثناء نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایابیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثناء کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے قاتلانہ قدم اٹھا لیا۔ملزم کے مطابق پہلی بار جب وہ ثناء کے گھر ملاقات کے لیے گیا تو سارا دن انتظار کرتا رہا مگر ثناء نے اسے دیکھنے سے بھی انکار کر دیا اور واپس جانے کا کہہ دیا، وہ ثناء کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لے کر گیا تھا لیکن وہ بھی مسترد کر دیا گیا۔بیان کے مطابق 2 جون کو ثناء نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن تب بھی بات نہ بن سکی جس پر وہ شدید غصے میں آ گیا،وہ طیش میں آ کر ثناء کے گھر گھس گیا اور سینے پر دو گولیاں مار کر اسے قتل کر ڈالا۔