1
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔
2
بجٹ میں جائیداد اور گاڑیاں خریدنے پر عائد پابندیوں میں نرمی، آئی ایم ایف اعتراض اٹھا سکتا ہے۔ آئی ایم ایف مالی سال 2025-26 کے ترمیم شدہ فنانس بل پر اعتراضات اٹھا سکتا ہے کیونکہ اس میں ان افراد کے لیے جائیداد اور گاڑیاں خریدنے پر عائد پابندیوں میں نرمی کی تجاویز شامل کی گئی ہیں جو ٹیکس دہندگان کی فہرست یا زمرے میں شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم پارلیمانی عمل کے دوران کی گئیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ان ترامیم کو حتمی شکل دی ہے۔ حکومت کو اب یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ ان نرمیوں کے باوجود 141.31 کھرب روپے کا ریونیو ہدف کس طرح حاصل کرے گی۔
3
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرانے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق صارفین کیلئے بجلی بنیادی ٹیرف کا حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے بجلی10پیسے فی یونٹ منہگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست پر 30جون کو سماعت کی جائے گی۔