1
مجھے صرف عمران خان کو مطمئن کرنا ہے: علیمہ خان سے متعلق سوال پرگنڈاپور کا جواب،اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلیٰ کے پی سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا،کیا گلے شکوے دور ہوئے؟ اس پر علی امین نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں۔ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے، مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کی ہے۔
2
پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سے مشروط،ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے جس کے تحت پی ایچ ایف کو پہلا جواب جمعہ 27 جون کو دینا ہے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سےمشروط ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی وسائل نہ ہوئےتوپاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت نہیں کرےگی، پی ایچ ایف کو پرو لیگ میں شرکت کےلیے 50 کروڑ سے زائدکی رقم درکار ہے۔
3
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے ساتھ کھڑے رہنے اور یکجہتی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ صیہونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے اس برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
4
ایس سی او: بھارتی وزیر دفاع کا پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار،چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکا اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
5
ایران اسرائیل جنگ سے بچ کر روس پہنچنے والی خاتون کے بچے کو ایک شخص نے زمین پر دے ماراغیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور سے زمین پر پٹخ دیا۔
6
برطانوی وزیراعظم نے ملک میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ برطانیہ کو 9 بڑے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے جن میں سائبر حملے، دہشتگرد کارروائیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔
7
گورنر سندھ نے دفتر کی تالہ بندی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری سمیت کسی نے قائم مقام گورنر اویس قادرشاہ کو اجلاس سے نہیں روکا، ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہے کہ قوانین کے مطابق قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس تک رسائی نہیں دی جاسکتی، سندھ ہائیکورٹ نے ہمارا مؤقف سنے بغیر ہی درخواست نمٹا دی۔