1
فیصل آباد؛ پولیس مقابلے کے دوران گینگ میں شامل 4 سگے بھائی مارے گئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا، تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔
2
لاہور؛ اسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار،پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔
3
ایرانی جوہری تنصیبات امریکی حملے میں تباہ، بحالی میں برسوں لگیں گے، سی آئی اے کا دعویٰ،جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے خاص طور پر ان مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔ڈائریکٹر سی آئی اے کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف وقتی طور پر متاثر ہوا ہے اور مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا۔
4
اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت نے طلب کرلیارپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔
5
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت و عوام نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسرائیل و امریکا ایران میں رجیم چینج اور ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے، تاہم ایرانی ردعمل کے بعد امریکا کا رویہ بدل گیا ہے۔جیسے پاکستان نے بھارت کو شکست دی، ویسے ہی ایران نے اسرائیل کو پسپا کیا ہے۔ اب تاخیر کے بغیر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔پاکستان اور ایران دونوں اپنی طاقت منوا چکے ہیں، اب کسی ملک کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکا کی ناراضی کے ڈر سے پاکستان کو گیس منصوبہ متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔منصورہ میں پریس کانفرنس
6
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
7
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید،فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے ‘انتہائی نازک حالت’ میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔