1
فرانسیسی صدر نے امریکا کو انتباہ کیا ہے کہ ہماری خیرسگالی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے بیان میں کہا فرانس امریکا کے ساتھ غیر متوازن تجاری معاہدہ قبول نہیں کرے گا،امریکا کے ساتھ ایک فوری اور عملی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔بنیادی ٹیرف کی شرح 10 فیصد برقرار رہی تو یورپ کا ردعمل بھی برابر کا ہونا چاہیے۔
2
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے جبکہ سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی ہے، آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افسران نے کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا، فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔ افسران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کےوژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی اور خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، کہا پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے،
3
گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار، نجی گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پرچی چالان ختم کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں، سنگل کلک پرروٹ پرمٹ حاصل کیا جا سکےگا،رشوت کاخاتمہ ہوگا،جلدآلودگی پھیلانےوالی موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ شروع کی جائیگی،روٹ پرمٹ کے حصول کو ڈیجیٹل کرنےجا رہے ہیں،اوور لوڈنگ بڑا مسئلہ ہے، تمام اضلاع میں میپنگ مکمل کی گئی ہے۔سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد حسن احسن کی میڈیا سے گفتگو
4
حج 2026 کیلیےعازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی،عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہےگی۔وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ حج رجسٹریشن کیلئےکوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی،حج 2026 کیلئےقبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے،رجسٹریشن کروانے والے درخواستگزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔حج رجسٹریشن ملک بھرمیں منظور شدہ 15 بینکوں سےکرائی جا سکتی ہے،رجسٹریشن کےبعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
5
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 جون کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں دو ارب 66 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 9 ارب ساڑھے 6 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر بڑھ کر5 ارب33 کروڑ ڈالر ہوگئے، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے۔رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی چائنیز اور دیگر انٹرنیشنل کمرشل بینکس کو قرض واپسی کی مد میں ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔بینکاری ذرائع کے مطابق کمرشل قرضے ری شیڈول ہوکر رقم پاکستان کو واپس بھی مل گئی، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کا لون مل گیا۔
6
سعودی عرب کا وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان،سعودی محکمہ جوازات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کا آغاز یکم محرم 27 جون سے کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایسے وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی طرح کے وزٹ ویزوں کے حامل ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔تارکین وطن الیکٹرانک پلیٹ فارم ابشر کے تواسل سروس پر درخواست دے سکتے ہیں اور ادارے کی جانب سے مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد انکے ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔
7
تحریک انصاف کا سابق فاٹا میں ٹیکس لگانے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان،ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہمیں امن اور کاروبار کے مواقع دیں۔ قیام امن صرف صوبائی ہی نہیں وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے ۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے منتخب نمائندوں سے ابھی بھی بھتہ مانگا جاتا ہے،ٹیکس کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی،سڑکوں پر احتجاج بھی کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
8
امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کے تحت چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کیا جائے گا۔ امریکی طیاروں نے ایران میں اہداف کو مکمل تباہ کیا، ایران کی جوہری تنصیب سے کچھ بھی باہر نہیں لے جایا گیا۔حملے کے بعد موقع پر موجود گاڑیاں مزدوروں کی تھیں ۔ جو شافٹس کو ڈھک رہے تھے۔ جوہری تنصیب سے کچھ بھی باہرنکالنا خطرناک، وقت طلب اور مشکل ہوتا ہے۔ تباہی نہ ماننے والے چینلز جھوٹے ہیں۔ این این اور نیو یارک ٹائمز میں جعلی خبریں دینے والے رپورٹرز کو فوری نکال دینا چاہیے۔امریکی صدر کا واشنگٹن میں تقریب سے خطاب
9
ایرانی وزیرخارجہ کی اگلے ہفتے امریکا کیساتھ مذاکرات کی تردید،ایرانی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے دوبارہ مذاکرات کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جائزہ لے رہے ہیں کہ امریکا سے سفارت کاری ملکی مفاد میں ہے یا نہیں۔ مذاکرات کے 5 دورکے بعد اسرائیل اورامریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات پرحملے کیے گئے۔ جس کے بعد مذاکرات کا عمل روک دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اگلے ہفتے ایران سے بات کرنے جا رہا ہے۔ ہم ممکنہ طور پر ایک معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔