1
امریکی صدر کی ایران کو سول جوہری پروگرام کیلئے 30 ارب ڈالر دینے کی خبروں کی تردید، کہا کہ کون ہے جو کہہ رہا ہے امریکا ایران کو 30 ارب ڈالر دینا چاہتا ہے، میں نے کبھی ایسی بے وقوفانہ بات نہیں سنی، یہ سراسر جھوٹ ہے جو میری بدنامی کیلئے پھیلایا جارہا ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکا ایران کو سول جوہری پروگرام میں اور 30 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 30 ارب ڈالر کا سول ایٹمی پروگرام دینے کی سختی س تردید کردی۔
2
مریم نواز کی 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت،انہوں نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، الیکٹرک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے دور دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
3
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی اسمبلی میں تقریر کے دوران ہلڑ بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی ے 26 اراکین کو 15 اجلاسوں کیلئے معطل کردیا۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خطاب کیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، نعرے بازی اور ہلڑ بازی کی، ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں، اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، نعرے بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے پر اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کیخلاف ایکشن لے لیا۔ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا، ان اراکین پر صوبائی اسمبلی کے 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔
4
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کیلئے پانچ بینچز تشکیل،چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ ون چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے،بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔بینچ تھری میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، بینچ چار جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عرفان سعادت اورجسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے،لاہور رجسٹری بینچ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے۔
5
امریکی صدرکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان,امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا کینیڈا ایک ایسا ملک جس کے ساتھ تجارت کرنا انتہائی مشکل ہے،کینیڈا کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پرٹیکس لگانا براہ راست اور واضح حملہ ہے، کینیڈا یورپی یونین کی نقل کررہا ہے۔ اس سنگین ٹیکس کی بنیاد پر،ہم فوری طورپرکینیڈا سےتجارتی بات چیت ختم کر رہے ہیں،تجارتی معاملات کیلئے کتنا ٹیکس ٹیرف ادا کرنا ہوگا،کینیڈاکو7روزمیں بتادیں گے۔
6
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دے دی۔امریکی صدرصدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ایران کو دوبارہ عالمی نظام کے دھارے میں شامل ہونا ہوگا ورنہ ایران کے لیےحالات مزید خراب ہوتےجائیں گے،مجھے بالکل معلوم تھا کہ خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے ہیں، پھر بھی میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکا ڈیل کرنا چاہتا ہے تو سپریم لیڈر سے متعلق تضحیک آمیز رویہ ترک کرنا ہوگا۔غزہ جنگ بندی پربات کرتے ہوئے کہا وہاں امن قائم کرنے کے قریب ہیں،آئندہ ہفتے سیزفائر کا امکان ہے،
7
گاڑی اور جائیداد خریدنے کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ،فنانس بل میں ترمیم کے تحت انکم ٹیکس کی شق ایک سو چودہ سی میں تبدیلی کے مطابق مخصوص حد سے زیادہ مالیت کی گاڑی، جائیداد اور اثاثے خریدنے کیلئے اہلیت کا سرٹیفکیٹ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر کوائف کا اندراج کرکے رٹیفیکیٹ لینا ضروری ہوگا۔ترمیم کے بعد ستر لاکھ روپے تک کی گاڑی خریدنے کیلئے سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔ پانچ کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے اور دس کروڑ روپے تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں۔ ان سے زیادہ مالیت کی جائیداد یا گاڑی خریدنے کیلئے ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔ یکم جولائی سے پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ فنانس بل کے مطابق پانچ کروڑ روپے تک کی پراپرٹی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس تین فیصد سے بڑھا کر ساڑھے چار فیصد جبکہ پانچ کروڑ سے زائد اور دس کروڑ تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھ کر پانچ فیصد ہوگا۔