1
راولپنڈی میں اتائیوں کے خلاف آپریشن تیز، تین طبی مراکز بند کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت راجہ بازار، سٹی صدر روڈ اور فوارہ چوک میں آپریشن کیا گیا۔اتائیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راول ٹاؤن نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران تین ایف آئی آر درج کرکے مشینری اور ادویہ ضبط کرلی گئیں۔فوکل پرسن ہیلتھ راول ٹاؤن ڈاکٹر حنان نے بتایا کہ اتائی اپنے کلینکس میں دانتوں، ناک، کان اور دیگر امراض کا علاج کررہے تھے۔ اتائیوں کے طبی مراکز کو سربمہر کردیا گیا ہے۔
2
ایران پر مزید حملے روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ میں مسترد، ٹرمپ کا مؤقف برقرار،ری پبلکن اکثریت رکھنے والی سینیٹ نے یہ قرارداد 53 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے ناکام بنا دی، جس کے بعد ایران پر مزید کارروائی کےلیے کانگریس کی منظوری کی شرط ختم ہوگئی۔اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر مزید کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے صدر ٹرمپ کانگریس سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے، تاہم صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملے سے گریز نہیں کریں گے۔
3
ایک کروڑ 60 لاکھ نقد اور 40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، گھر کی مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی۔پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خاتون نے خود فراہم کیا، جو بعد ازاں برآمد کر لیا گیا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ واردات کے فوراً بعد ملزمہ نے ڈرائیور سے خفیہ جگہ پر ملاقات کی، جہاں اس نے تمام نقدی اور سونا لے لیا اور بعد ازاں ڈرائیور کا نمبر بلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسے اور سونے کی لالچ میں اس نے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
4
اکبری گیٹ کے علاقے محلہ نعمت گراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو پوتوں کے درمیان جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کے دوران 85 سالہ دادا محمد ریاض فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔گلمان خان اور نعمان نامی دو بھائیوں کے درمیان کسی گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا۔ دادا محمد ریاض دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے محمد ریاض سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
5
ایرانی جوہری تنصیبات کی سائٹ پر نئی سرگرمیاں شروع، سیٹلائٹ تصاویر میں بڑا انکشاف،میکسار ٹیکنالوجیز کی جانب سے 27 جون کو شیئر کی گئی سیٹلائٹ کی نئی تصویروں میں زمین کی کھدائی کرنے والے آلات ایران کے فردو جوہری تنصیب میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فردو ایران کی سب سے اہم جوہری افزودگی کی سہولت ہے، جسے حملوں سے بچانے کے لیے ایک پہاڑ کے اندر گہرائی میں دفن کیا گیا تھا اور اسے اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا تھا۔
6
ایران نے امریکی حملوں کا نشانہ بننے والی جوہری سائٹس پر دورے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ "رافیل گروسی کا حفاظتی اقدامات کے بہانے سے بمباری کا شکار ہونے والی سائٹس کا دورہ نہ صرف بے معنی ہے بلکہ ممکنہ طور پر بدنیتی پر مبنی بھی ہے۔”ایران اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام کا اختیار رکھتا ہے۔”