1
جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے پر وزیراعلی کو کڑی تنقید کا سامنا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی طرف سے جناح اسپتال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کومریم نواز انسٹی ٹیوٹ اور کارڈویسکولر ڈیزیز رکھنے پر سوشل میڈیا پرتنقید شروع کردی گئی۔سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز شخ اورمونس الہی سمیت دیگرنےتنقید کا نشانہ بنایاہے،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کانام تبدیل کرنےپرمذمت کرنےوالوں میں سابق ویراعلی پنجاب پرویزالہی کے بیٹےمونس الہی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مریم نواز پر تنقیدکرنے والوں میں سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری بھی شامل ہیں۔منصوبہ یاسمین راشد کے دور میں شروع ہوا،وزیراعلی پنجاب نے قائداعظم کا نام ہی تبدیل کردیا۔
2
پنجاب اسمبلی کے 26 ارکین کی رکنیت ختم کرنے کےلیے قانونی کارروائی شروع،پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کئےگئے اپوزیشن کے 26 ارکان کوڈی سیٹ کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کےلئے آئینی وقانونی نکات پرغورجاری ہے۔ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے اُس فیصلے کا حوالہ بھی زیرغور ہے جوانہوں نے حمزہ شہباز کے خلاف دیا تھا۔
3
مقررہ وقت گزر گیا، حکومت 5 جی لانچ کرنے میں ناکام،موجودہ حکومت بھی 30 جون کی ڈیڈلائن کے مطابق فائیو جی لانچ کرنے میں ناکام ہوگئی، مقررہ مدت میں فائیو 5 لانچنگ تو دور کی بات اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی نہ ہو سکا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کہتی ہیں فائیوجی کی نیلامی میں تاخیر قانونی معاملات کی وجہ سے ہوئی، وزیر خزانہ سے اسپیکٹرم آکشن کمیٹی اجلاس کے انعقاد کی درخواست کی ہے۔پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کی چوتھی ڈیڈلائن بھی یونہی گزر گئی، موجودہ حکومت صارفین کو تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کرسکی۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے فائیو جی لانچنگ کیلئے جون 2025ء کی ڈیڈلائن دی تھی۔ سابق وفاقی وزیر امین الحق نے پہلے دسمبر 2022ء اور پھر جولائی 2023ء کی تاریخ دی، نگران وزیر عمر سیف نے اگست 2024ء تک فائیو جی متعارف کرانے کا اعلان کیا تاہم حکومتوں کے سبھی دعوے ہوا ہوتے رہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے قانونی معاملات کو فائیو جی کی لانچنگ میں رکاوٹ قرار دیا اور جلد پیشرفت کی امید دلائی لیکن کوئی نئی ڈیڈلائن نہیں دی۔
4
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی جبکہ بھارت نے ہندوستان میں قید 463 پاکستانیوں کی فہرست اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو دی، بھارتی قیدیوں میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستان اوربھارت میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے معاہدے کے مطابق ہوا،ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
5
ایران کے فردو جوہری پلانٹ کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیںجن میں جوہری پلانٹ کے قریب بھاری مشینری کو دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق میکسر ٹیکنالوجیز کی سیٹلائٹ تصاویر 29 جون کو لی گئیں جن میں جوہری پلانٹ کے قریب کھدائی کرنے والی ایک مشین، کرین، چند ٹرک اور دیگر گاڑیاں موجود ہیں۔رپورٹ کے کے مطابق تصاویر میں ایک نئی تعمیر شدہ سڑک بھی نظر آتی ہے، اس سے پہلے امریکی بمباری سے جوہری پلانٹ کے داخلی راستے اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئی تھیں۔
6
یو ایس ایڈ پر پابندی کے نتیجے میں ڈیڑھ کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ، دی لینسٹ کا کہنا ہے کہ 2030ء تک 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ بچوں کی اموات اموات ہوسکتی ہیں۔طبی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ نے یو ایس ایڈ پر پابندی کے نقصانات کا تخمینہ جاری کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایڈ پر پابندی سے 2030ء تک ایک کروڑ 40 لاکھ لوگ ہلاک ہوجائیں گے، اس عرصے میں 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔طبی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یو ایس ایڈ نے عالمی صحت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا، 20 برس میں یو ایس ایڈ کی فنڈنگ سے 9 کروڑ 10 لاکھ اموات روکنے میں مدد ملی، یو ایس ایڈ نے 3 کروڑ سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کی۔
7
تھائی لینڈ: آئینی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیاغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کی برطرفی کیلئے دائر مقدمہ منظور کرلیا، وزیراعظم کو عدالتی فیصلے تک فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پیٹونگٹرن شناوترا کی کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی تھی، جس میں انہوں نے تھائی فوجی کمانڈر پر تنقید کی تھی۔
8
عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش،الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے اسپیکر کے ریفرنس پر پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناع پیش کر دیا۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع وکیل نے پڑھ کر سنایا تو ممبر خیبرپختونخوا نے نشاندہی کی پشاور ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر میں نئی تاریخ نہیں دی ۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا کہ اسپیکر کے ارسال کردہ ریفرنس کامقررہ وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ چیف جسٹس اور متعلقہ جج سے رجوع کر کے صورتحال سے آگاہ کریں ۔
9
راولپنڈی میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 7 افراد زخمی،راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا ہوگیا جس سے آگ لگ گئیریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے جھلس کر 7ا فراد زخمی ہوگئے، جن میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا جارہا ہے۔