1
لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہیدپولیس کے مطابق لکی مروت میں ڈیوٹی کیلئے جانے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے دونوں دم توڑ گئے جب کہ نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
2
معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو گوجرانوالہ اور سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان عادی مجرم تھے جنہوں نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمد و روفت ہوتی ہے ۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے سردار فہیم کو مزاحمت کے دوران لوہے کی سلاخ سے مارا۔سردار فہیم کا قتل ٹیسٹ کیس تھا ، 6 دنوں میں ہم نے سردار فہیم قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
3
پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیاپی ٹی آئی( پی) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ہماری جماعت کے 2 اراکین ہیں مگر ہمیں صرف خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی، ہم زیادہ مخصوص نشستوں کےحق دار ہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں وہاں کے بعد یہاں آئیں، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب ایک بار نوٹیفکیشن ہوجائے تو پھر کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ بعد ازاں عدالت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے۔
4
مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ کرکے فرار ہونیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے۔منگل کی صبح مسلح افراد نے مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ کیا جس دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے16 سال کا نوجوان جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز علاقے کامحاصرہ کیا، دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلےمیں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے۔
5
شاداب خان کندھے کی انجری کا شکار، 3 ماہ کرکٹ سے دوری کا امکان، ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب کو کندھے کی تکلیف کے سبب سرجری تجویز کی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں شاداب کی کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سرجری کے بعد شاداب تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔