1
باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار، سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران یہ فیصلہ سامنے آیا۔ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔
2
اسرائیلی حملوں میں ایران کے 935 شہری شہید ہوئے، نئی فرانزک رپورٹ میں انکشاف،یہ اعداد و شمار تازہ ترین فرانزک ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کیے گئے، جو اس سے قبل وزارت صحت کے بتائے گئے 610 ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، تہران کی ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھا کر 79 کر دی گئی ہے، جو پہلے 71 بتائی گئی تھی۔اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن کا ہدف جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی کمانڈر اور شہری علاقے تھے۔ اسے اسلامی جمہوریہ پر 1980 کی دہائی کے بعد سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔جوابی کارروائی میں ایران نے بھی اسرائیل کے فوجی اڈوں، بنیادی ڈھانچے اور شہروں پر میزائل داغے۔ بعد ازاں 22 جون کو امریکہ نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔
3
ویمن ٹی20 رینکنگ؛ بولنگ میں سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار،پاکستان کی نشرہ سندھو ٹاپ 10 میں شامل ہو کر 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بیٹنگ میں آسٹریلیا کی مونے پہلے اور بھارت کی سمریتی مندھانا تیسرے نمبر پر آگئیں۔ ویمن بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آل راونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلے اور پاکستان کی فاطمہ ثنا 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
4
یو ایس اے کرکٹ، بے ضابطگیوں کے سبب معطلی کا امکان،ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔
5
پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیاپیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 83 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔پیٹرول پر لیوی 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے بڑھا کر 84 روپے 16 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ہائی آکٹین پر بھی پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت ہائی آکٹین پر لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے 67 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔نئے فنانس بل کے تحت پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی آکٹین پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا۔