1
جولائی کے پہلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.39 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا، ڈھائی روپے کاربن لیوی بھی عائد کردی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل تنازع اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں۔حکومت نے صارفین پر پیٹرولیم کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد کردی، اس مد میں پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر ڈھائی روپے فی لیٹر عوام کی جیب سے نکالے جائیں گے۔سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 155 روپے 87 پیسے سے بڑھا کر 165 روپے 30 پیسے فی لیٹر کردی گئی، معاشی ماہرین اس مہنگائی کی وجہ ایران اسرائیل تنازع اور ڈالر مہنگا ہونے کو سمجھتے ہیں۔
2
ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان میں 20 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے خورد برد کا انکشاف،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 کروڑ 72 لاکھ روپےسےزائد کےخورد بردکاانکشاف ہوا،انٹرنل آڈٹ کے دوران مالی بے ضابطگیوں،کرپشن اور سرکاری فنڈز میں بے قاعدگی کی نشاندہی ہوئی۔ہسپتال کی خاتون فارماسسٹ ،سٹور کیپر مرکزی ملزم اور قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر شریک ملزم قرار دیا گیا،ہسپتال کی خاتون فارماسسٹ و سٹور کیپر اور قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو کارروائی کے لئے مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں کہا گیا کہ فارماسسٹ اور قائمقام ایچ ڈی نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ایف آئی آر درج کرائی جائے،ملزمان سے غبن شدہ رقم واپسی کو یقینی بنایاجائے۔
3
علی امین گنڈاپور انسداد دہشت گردی عدالت میں سرینڈر کریں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آئی 9 کے مقدمے میں عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور آج عدالت میں سرینڈر کریں گے، وہ آج جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان، واثق قیوم و دیگر کیخلاف مقدمے کا ٹرائل جاری ہے، انسداد دہشت گردی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی آمد بھی متوقع ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کے باعث عدالت کے باہر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، علی امین گنڈاپور کی لیگل ٹیم عدالت پہنچ گئی۔
4
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا۔دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے، پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں۔ دنیا آکر ہماری مسلح افواج سے سیکھے۔افغانستان سے کہا وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، افغان عبوری حکومت دوحا معاہدے کی پاسداری کرے، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے۔اسلام آباد میں پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے موضوع پر عالمی کانفرنس سے خطاب
5
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوسکتا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار ٹکرائیں گی۔ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا ئے گا، بھارت اور پاکستان سمیت 6 ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔
6
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہلی بار129000پوائنٹس کی بلندسطح عبورکرگئی۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ کی بلندترین سطح کا نیا ریکارڈ بنا دیا، ہنڈریڈ انڈیکس 1335 پوائنٹس بڑھ کر129534پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روز مارکیٹ نے ایک دن میں 126000,127000 اور 128000 پوائنٹس کی تین حدیں عبور کی تھیں۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس بڑھکر 128199 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
7
اسلام آباد پولیس نے فہیم سردار کے ہائی پروفائل قتل کیس کا 6 روز میں سراغ لگا لیا25 جون کو اسلام آباد کے پوش سیکٹرمیں مصنف اورٹرینر فہیم سردارکا گھر کے اندرپراسرار قتل،وفاقی پولیس 6 روز کے اندر اندر اندھےقتل کا سراغ لگا کرملزمان تک پہنچ گئی،آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت داخلہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وجہ قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت تھی،بتایا یہ پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھادونوں ملزمان کو گوجرانوالہ اور جھنگ سے گرفتار کرلیا گیا۔آئی جی علی ناصر رضوی نےکہادونوں ڈاکو گھرمیں داخل ہوئے تو فہیم سردار نے مزاحمت کی،انہوں نے راڈ سے ان پر وار کیا۔تین وار کیے۔انہیں باندھ دیا اور تشدد کرکے پوچھتے رہے کہ قیمتی چیزیں کہاں ہیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ وفاقی پولیس نےشہراقتدار میں جرائم کی شرح پربڑی حد تک قابو پالیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔
8
صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید،غزہ میں صیہونی طیاروں نے جنوبی اور شمالی علاقوں پر بمباری کردی،جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،اسرائیلی طیاروں نےکیفے،اسکول،اسپتال اور کیمپوں پر بمباری کی،جس میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔ایک طرف اسرائیلی حملے جاری ہیں تو دوسری طرف جنگ بندی کی کوشش ہورہی ہیں ۔۔مصری وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے اور فلسطین میں خونریزی روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
9
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی،چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ 2 پرچے رہ گئے تھے باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
10
لکی مروت میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیالکی مروت میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پائپ لائن کو تھانہ صدر کی حدود تورواہ وانڈہ امیر کے قریب اڑایا گیا۔ اس پائپ کو اس سےقبل بھی کئی مرتبہ بارودی مواد سےاڑایا گیاہے چونکہ یہ پائپ لائن ویرانوں اور غیر آباد علاقوں میں بچھائی گئی ہے اس لئے تخریب کاری کے ایسے واقعات پیش آتے ہیں،اس وقت سخت سکیورٹی میں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
11
خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی افواہیں، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی افواہوں کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ کہا صوبائی حکومت گرانے یا بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ۔ صوبےمیں کرپشن ،امن وامان کی غیر تسلی بخش صورتحال اور بد انتظامی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت خود طے کرے کہ کیا ان حالات میں خیبر پختونخوا حکومت چلنی چاہیے؟
12
یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیئے۔عرب میڈیا کے مطابق ترجمان یمنی حوثی کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کیا تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ یمن کے ساتھ وہی سلوک کرینگے جو تہران کے ساتھ کیا، تہران پر وار کرنے کے بعد ہم یمنی حوثیوں کو نشانہ بنائیں گے، جو کوئی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا،اُس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔