ڈہرکی(ای پی آئی) واناوزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید ،

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈہڑکی کا رہائشی حوالدار ندیم لغاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وانا، وزیرستان میں شہید ہوگیا۔شہید ندیم لغاری سیال کوٹ کینٹ میں تعینات تھا اور گزشتہ روز دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید کا جسدِ خاکی آج آبائی گاؤں کوڑو خان لغاری پہنچایا جائے گا، جہاں نمازِ جنازہ کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔ شہید ندیم لغاری نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔