نوشہروفیروز (ای پی آئی ) سات سالہ بچہ لنڈکی مائینر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ،ورثاغم سے نڈھال۔

تفصیل کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں مورو کے قریب لنڈکی مائنر میں سات سالا بچہ سعید علی سولنگی نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے ورثاء نے نکال کر مورو اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا ،

معصوم بیٹے کی موت پر اسپتال میں والد کا غم سے برا حال ، نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی