1
پنجاب بھر میں موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، شہری پریشان،پنجاب کا موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، سسٹم 2 روز سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، سسٹم دو روز سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم ری ویمپ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کام بند ہے، کچھ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا جن کیلئے سسٹم اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔آج پورے پنجاب میں ایکسائز دفاتر میں کام نہیں ہورہا، گرمی میں بار بار ایکسائز آفس کے چکر لگانا مشکل ہے، اپ گریڈیشن چھٹی کے دنوں میں کرنی چاہئے۔
2
اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 63 فلسطینی شہید، غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی اور ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امداد کے منتظر افراد پر ایک بار پھر حملہ کردیا، 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے حملہ تنزارم کوریڈور کے قریب کیا، غزہ سٹی میں اسکول پر بھی اسرائیلی بمباری کی گئی، 17 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے، اسکول میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد جمع تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 63 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 28 افراد امداد کے حصول کیلئے گئے تھے۔
3
امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ ٹیک آف کے بعد کراس کیز ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں گرا۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
4
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ گئے، شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 200 روپے تک اضافہ ہوا۔کراچی کا کرایہ بڑھ کر 5200سے 5400 ہوگیا،سکھر 3250 سے 3400روپے،صادق آباد کا کرایہ 3 ہزار سے 3150کر دیا گیا،فیصل آباد کا کرایہ 760 سے بڑھ کر 830 روپے ہوگیا،مسافروں کا کہنا ہےبس اڈوں پر کرایوں کی مانیٹرنگ اور اضافہ کا مربوط نظام قائم کیا جائے تاکہ عوام کوریلیف مل سکے۔
5
ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک،پولیس کے مطابق گاوں کوٹ کنڈیان میں آئی ای ڈی بم بناتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد صاحب خان کاتعلق ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔