1
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیاکاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
2
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی ہے، جسے جمہوریت کیخلاف استعمال کیا گیا، میں آرٹیکل 62 اور 63 کا شدید مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے کردار کو بھرپور ذمہ داری سے نبھا سکوں، میری زندگی ان ہی اسمبلیوں اور قواعد کے مطابق گزری، اپوزیشن کے کچھ ممبرز کو نوٹس بھی بھجوائے، اسمبلی کو قواعد کے مطابق چلنا ہے۔ایوان میں اپوزیشن ارکان کو بولنے کا بھی پورا موقع دیا، مجھے اس ہاؤس میں آئے 2 دہائیاں ہوچکی ہیں، ایک بھی بجٹ تقریر آج تک نہیں سن سکا، کسی ایک وزیر خزانہ کی تقریر بھی میرے حافظے میں نہیں، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، وزیر خزانہ پر حملے تک بات چلی جاتی ہے۔ کیا اس صوبے کے 12 کروڑ لوگوں کے حقوق نہیں ہیں؟ پارلیمنٹ یا اسمبلیاں ڈیڈ ہاؤس نہیں ہوتے وہاں زندہ لوگ بیٹھتے ہیں، میں نے ہمیشہ اچھے کسٹوڈین کا کردار ادا کیا، لاہور میں پریس کانفرنس
3
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم،فلسطینی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ مذاکرات کیلئے آئے اسرائیلی وفد کے پاس حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے اختیارات نہیں تھے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہفتہ کی شب کہا تھا کہ حماس کے تازہ ترین مطالبات اسرائیل کے لئے ناقابل قبول ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ دوحہ میں ایک اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹیم بھیج رہے ہیں۔گزشتہ دنوں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر اور امریکا کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے شرائط سے اتفاق کرلیا ہے۔
4
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے، تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے، ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہوگا۔کراچی میں وی فنانس کوڈ کی تقریب سے خطاب
5
اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے،لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں بعلبک کے مغرب میں واقع بودای کے نزدیک فلاوی کے پہاڑی علاقے پر بمباری کی، تین حملے بودای کے پہاڑی علاقوں پر کیے گئے۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمالی لبنان کے ضلع عکار میں کفرملکی کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان حملوں کے نتائج کے بارے میں کوئی ابتدائی اطلاع فراہم نہیں کی گئی، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے التفاح میں بھی حملے کیے، یہاں واقع تین دیہات عین قانا، صربا اور حومین الفوقا کے درمیانی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔جنوبی لبنان کے ضلع صیدا میں وادی الزراریہ پر شدید فضائی حملہ کیا گیا، جب کہ ضلع صور میں ارزی اور برج رحال کے نواحی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے ضلع صور میں قاسمیہ کے علاقے میں واقع ردی اور المطريہ کے درمیانی علاقے، دریائے لیتانی کے کنارے پر بھی بم باری کی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حملے حزب اللہ کے متعدد عسکری مراکز، اسلحہ ذخیرہ کرنے اور اسلحہ تیار کرنے کے بنیادی ڈھانچوں اور راکٹ فائر کرنے کی ایک جگہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔
6
ٹرمپ کی برکس کے حامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا، کسی ملک کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس میں شامل ترقی پذیر ممالک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوئے ہیں۔برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، انڈونیشیا اور ایران شامل ہیں، یہ گروپ خود کو عالمی جنوب کے ممالک کے لیے ایک سیاسی و سفارتی رابطہ فورم قرار دیتا ہے جو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے قائم کیا گیا ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی جگہ وزیر اعظم لی کیانگ کو بھیجا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آن لائن شرکت کی۔
7
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
8
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات ، یوم عاشور کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔شہباز شریف نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی فورسز کی مؤثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے۔
9
لیاری کی مخدوش عمارتوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان،گرنے والی عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کی حالت بھی مخدوش ہے، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔متاثرہ مقام کو سیل کردیا گیا ہے، ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، عمارت کے مالک اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب کی میڈیا سے گفتگو
10
کراچی لیاری آگرہ تاج میں انتظامیہ کا ایکشن، 7 منزلہ مخدوش عمارت سیل کردی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں نے مذاکرات کے بعد عمارت کو خالی کردیا، متاثرین نے انتظامیہ کی سکول میں ٹھہرانے کی آفر ٹھکرا دی، عمارت میں مجموعی طور پر 57 افراد رہائش پذیر تھے، متاثرہ رہائشیوں کو بلڈر سے معاوضہ دلوایا جائے گا۔ایس بی سی اے کی ٹیم نے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ عمارت میں داخل ہو کر پانی کی ٹینکی توڑ دی، بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے، ناقص میٹریل استعمال کرنے پر بلڈر کیخلاف تھانہ کلری میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
11
پاکستان چیمپئنز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عماد وسیم کا پاکستان چیمپئنز میں خیرمقدم کرتے ہیں، ایک آل راؤنڈر جو جذبہ، تجربہ اور کارکردگی کا مجموعہ ہے۔36 سالہ عماد وسیم اب تک 394 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور اس دوران 75 مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، انہوں نے ٹی 20 کیریئر میں 4148 رنز بنائے جن میں 12 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 365 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
12
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی کو تعینات کر دیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے، سنجوگ گپتا آج سے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
13
مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہار ملزم مارا گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔سی سی ڈی ٹیم نے اشتہاری ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پرگرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے، ایک ملزم موقع پر مارا گیا، ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ شہریوں کی جان ومال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔