1
وزیرداخلہ کا حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، جعلی ادویات اور بھکاری مافیا کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے افراد کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کو ختم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا پاکستان کا عالمی امیج خراب کر رہا ہے، اور مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے فوری گرفتار کیا جائے۔بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔
2
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا حلف اٹھالیاگورنر خیبرپختونخوا نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پور اور وفاقی وزیر سیفران امیر مقام سمیت اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار احمد، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر اعلیٰ حکام، ججز اور وکلاء شریک ہوئے۔گورنر خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی
3
وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ،وزارت غذائی تحفظ نےحکومتی سطح پر چینی درآمد کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے،وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہےکہ چینی کی درآمدحکومتی شعبے کےذریعےکی جائے گی،چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا،چینی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سےمختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے۔
4
بنگلادیش کے خلاف سیریز، 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان،پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔ابراراحمد، احمد دانیال ،فہیم اشرف، فخرزمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمدنواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، سلمان مرزا، صفیان مقیم قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔نسیم شاہ، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا، شاداب خان اور حارث روف کو انجری کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔ حسن علی کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ سیریز 20 سے 24 جولائی تک شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔
5
جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیاگورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چھبیس ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز ، ہائیکورٹ بار ، کراچی بار کے عہدیداران ، سینئر وکلاء اور مختلف غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔تقریب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار مزار قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھے۔ جسٹس محمد جنیدغفار نے مزار قائد پر میوزیم کا دورہ بھی کیا.
6
حکومت کا مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کا فیصلہ،وزیراعظم شہباز شریف وزارت تجارت،صنعت و پیداوار اور اطلاعات سمیت کئی وزارتوں کے سیکرٹریز سے ناخوش ہیں،وزیراعظم نے 7وزارتوں کےسیکرٹریزنجی شعبے سے لینے کی ہدایت کردی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباقاعدہ اشتہار جاری کردیا،پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز،ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور مختلف اداروں کےسربراہان کے لیےدرخواستیں طلب کرلیں،اہم عہدوں پر تعیناتیاں 2 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر ہوں گی۔نئی پالیسی کے تحت گریڈ 22کے افسران کو بھی پرکشش ملازمت لینےکا موقع دیا جائے گا،بھرتی ہونے والے افسران کو بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی۔
7
ٹرمپ کا جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر دس ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجاپان،جنوبی کوریا اوردیگر دس ممالک پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا،نیا ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو بھیجے گئےخطوط سوشل میڈیا پرڈال دیے،خط میں دھمکی دی گئی ہےکہ اگر ان ممالک نےجوابی ٹیرف عائد کرنے کی کوشش کی تو امریکا مزید سخت اقدامات کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اور صنعتوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔
8
کراچی کے علاقے بغدادی میں نوبیاہتا دلہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ 17 جون کو پیش آیا، خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے، 20 برس کی خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے آئی سی یو3 میں داخل ہے، پولیس نے شوہر اشوک کو گرفتار کرلیا۔والدہ کے مطابق بیٹی کی حالت خراب ہونے پ رتیسری بار اسپتال بدلنا پڑا، میری بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا،انصاف فراہم کیا جائے۔
9
ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال 25-2024 کے اختتام پر فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ ، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی ، افراط زر اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی طلب میں اضافہ کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا ہے ۔