1
7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔منگل کے روز جنید صفدر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔
2
افغانستان سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشتگرد ہلاک،ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
3
مونس علوی کی بطور سی ای او کے الیکٹرک دوبارہ تعیناتی کی منظوری،کے الیکٹر کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ 7 جولائی کو کے الیکٹرک بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025 سے مؤثر ہوگی۔اعلامیے کے مطابق مونس علوی کو 2018 میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور انہوں نے 2008 میں کے الیکٹرک میں ملازمت اختیار کی تھی۔
4
لاہور: چینی باشندوں کے گھر چوری کا ڈراپ سین، 3 ملزمان گرفتار، سوا کروڑ برآمد،اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔
5
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔ عرب ممالک معاہدہ ابراہیمی پر رضامندی ظاہر کریں یا نہیں لیکن پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا۔یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے، یہ حکومت کی نہیں پاکستانی قوم کی پالیسی ہے اور ہم اس پالیسی سے رتی برابر دائيں بائيں نہیں ہوسکتے۔ حکومت کوئی ایسا کام کر ہی نہيں سکتی جسے قوم برداشت نہ کرے لہٰذا ایسی کوئی بات زیرِغور بھی نہیں ہے۔
6
آڈیٹر جنرل رپورٹ: وفاقی وزارتوں میں مالی بے ضابطگیاں، 1100 ارب کے نقصان کا انکشاف، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 1100 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار میں گندم موجود تھی، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ مقامی منڈی میں گندم کی بھرمار ہوئی اور کاشتکاروں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ متعدد وزارتوں نے بجٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کیے جو مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کو اضافی الاؤنسز کی مد میں زیادہ ادائیگیاں کی گئیں جس سے قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ پڑا، سول آرمڈ فورسز میں بھی غیر مجاز ادائیگیاں اور خریداری میں بے قاعدگیاں ہوئیں جب کہ نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی میں ملازمین کو غیر قانونی تنخواہیں اور مراعات دی گئیں۔مالی بے ضابطگیوں کے ازالے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان نے کئی اہم سفارشات پیش کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری خرچ پارلیمانی منظوری کے بغیر نہ کیا جائے، ضمنی گرانٹس صرف درست اندازے اور مالی سال میں جاری کی جائیں، سنگین خوردبرد کے کیسز تحقیقاتی اداروں کو بھیجے جائیں جب کہ تمام غیر خرچ شدہ بقایہ جات اور وصولیاں سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیں۔آڈیٹر جنرل نے سفارش کی کہ داخلی آڈٹ اور کنٹرول کا نظام مضبوط کیا جائے، تمام ادارے آڈیٹرز کو مکمل ریکارڈ فراہم کریں، اثاثوں کا باقاعدہ رجسٹر رکھا جائے اور سالانہ بنیادوں پر باضابطہ تصدیق کی جائے۔
7
افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بسمہ اللہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے،اس کےعلاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ اللہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔