1
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات، اعلامیہ جاری نہ ہوسکاامریکی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کی دوسری ملاقات بھی عشائیے پر ہوئی۔90 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات سے متعلق وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے بیان بھی جاری نہیں کیا گیا اور ملاقات ختم ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ادھر الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق اس ملاقات کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاید کوئی رکاوٹ یا اختلافی نکتہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیش آیا ہو۔اگرچہ پچھلے دنوں دونوں رہنماؤں نے مثبت بیانات دیئے تھے لیکن اس خفیہ ملاقات کی نوعیت اور تفصیلات کا نہ آنا ظاہر کرتا ہے کہ حالات اتنے سادہ نہیں۔علاوہ ازیں ملاقات سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ غزہ پر بات کریں گے اور یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، اسرائیل اور حماس نے 4 میں سے 3 مسائل حل کر لیے ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیشرفت نہ ہو سکی، حکام غزہ سے انخلا کی صورت میں اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں موجودگی سے متعلق امور پر بحث کرتے رہے تاہم فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کا طریقہ طے کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی صدر کے مشیر سٹیو وٹکوف نے دوحہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے جہاں حماس اوراسرائیل کے درمیان بلواسطہ بات کا نیا دورشروع ہونا ہے۔
2
خیبرپختونخوا حکومت کا امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، وفد تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا، اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے ارسال کئے جائیں گے۔ ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایزکا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔
3
پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں، حقیقت جاننے کیلئے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے، بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدر ٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے۔ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔
4
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر کے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
5
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے۔سابق وزیر فواد چودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ساتھ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چودھری نے چیف جسٹس کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ لارجر بنچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔فواد چودھری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکامات پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے، ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں کہ تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے کیس کی سماعت کے حوالے سے رجسٹرار آفس آپ کو مطلع کرے گا۔
6
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت ہوتی ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے۔احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور ملکی حالات بہتر ہوں گے۔صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سے سوال پوچھا کہ صدر کو تبدیل کئے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ ’اچھا او ہو‘ یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 5 اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے، کونسا راستہ درست ہے؟ جس پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات کی کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، چودھری پرویزالہٰی کی پیشی کے موقع پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
7
پشاور ہائیکورٹ: سانحہ سوات پر 14 روز میں جامع رپورٹ طلب،) پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات اور دریاؤں پر قائم تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں 27 جون کو دریائے سوات میں پیش آنے والے المناک واقعے کو متعلقہ حکام کی سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکام کی غفلت کے باعث 17 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور اس سانحے کے باوجود سیاحوں کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹر یا کوئی اور ہنگامی طریقہ کار استعمال نہیں کیا گیا جو عوامی خدمت میں مجرمانہ کوتاہی ہے۔عدالت نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں بشمول دریائے سوات، پنجکوڑہ، دیر، سندھ، کابل اور چارسدہ پر غیر قانونی ہوٹلز اور عمارتوں کی تعمیر معمول بن چکی ہے جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، ان عمارتوں کی موجودگی اداروں کی ناکامی اور خاموش تماشائی بنے رہنے کا ثبوت ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ سانحہ سوات پر قائم تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کرے اور 14 روز میں ایک جامع رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا بھی یہ وضاحت کریں کہ عوام کے تحفظ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
8
شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث پشاور کے ہسپتال منتقل،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لئے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے مشاورت کرے گی۔
9
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مِس لیڈ کیا گیا تھا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنے کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
10
حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز،وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کرا چکے، گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے، رجسٹریشن کرانے والے ہی حج کے اہل تصور ہونگے، رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
11
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل ، مسٹرجعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے، جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہٰی دورکی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور صفحہ نمبر 96 پڑھ لیں شاید آپ کو تھوڑی سی شرم آجائے، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کررہے ہیں وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے، 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی پوری قوم جانتی ہے۔چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا، 12 سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی، ان چار سالوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
12
سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج،لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق حکومت نے این سی سی آئی اے ادارہ قائم کیا ہے، درخواست گزار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کر سکتا ہے، مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتی ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے،عارف علوی کے خلاف پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
13
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں، ان کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، اگر انہوں نے سڑکوں پر انتشار پھیلانے کی کال دی تو بہت کم لوگ نکلیں گے، اگر کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو مقدمات ہوں گے۔تحریک انصاف کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے، تحریک انصاف کی تحریک میں کوئی دم خم نظر نہیں آرہا، قاسم، سلیمان برطانوی شہری ہیں، ان کو کیسے اجازت دی جا سکتی ہے۔ اگر وہ تحریک میں حصہ لیں گے تو انہیں کیا مشکلات ہوں گی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، بانی خود دیکھ لیں انہیں 20 سے 27 سال بھی جیل ہوسکتی ہے، بانی کو کیلکولیشن کو مدنظررکھتے ہوئے چلنا چاہئے۔اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے لیے بڑا مشکل ہے، اسرائیل ہمارا دشمن ہے، اسرائیل نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہم کیسے کر لیں، اسرائیل نے فلسطین پر بہت ظلم کیا ہے، ہمیں اپنا وزن فلسطینیوں کے پلڑے میں ڈالنا چاہئے۔
14
دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز: قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز،قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور سکلز پر خصوصی توجہ دی جائے گی، کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی مختلف سیشنز ہوں گے، جن میں نیٹ پریکٹس اور فیلڈنگ ڈرلز شامل ہیں۔قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہوگی، دورے میں قومی ٹیم پہلے بنگلادیش اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔
15
جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے: برطانیہ کی سخت وارننگ،برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے، جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔اگر اسرائیل نے اپنے اس مؤقف پر اصرار جاری رکھا تو غزہ میں جنگ بندی کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا، اگر اسرائیل نے جنگ بندی سے انکار کیا اور صورتحال مزید بگڑتی ہے تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔
16
راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کر دیا جس کا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسماۃ مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مذکورہ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔
17
محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، ٹینس کے فروغ پر تبادلہ خیال،ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارک باد دی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔