1
سی سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان،سی سی ڈی کےملازمین کے الاؤنس کا اجراء کر دیا گیا، افسران اور ملازمین کو 2011 کے بنیادی پےاسکیل کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دی جائےگی۔مراسلے کے مطابق ڈیپیوٹیشن پرسی سی ڈی میں آنے والے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل ہونے والے افسران اور اہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔طویل مدت رخصت اور دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانے والوں کوبھی الاؤنس نہیں ملےگا،سی سی ڈی کے اوایس ڈی بنائے جانے والے افسران اور اہلکار الاؤنس کے حقدارنہیں ہوں گے۔
2
افغان باشندوں کو غیرقانونی ویزوں کے اجرا میں وزارت داخلہ و خارجہ کے اہلکار ملوث نکلے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں کو غیرقانونی ای ویزوں کے اجرا کے اسکینڈل میں مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدگان میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے افغان شہریوں کو غیرقانونی ای ویزے جاری کرنے کے اسکینڈل میں مزید جن دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان میں نادر رحیم اور عزیز اللہ آفریدی شامل ہیں، مجموعی طور پر اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نادر رحیم سرکاری ادارے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہے جبکہ عزیز اللہ آفریدی کا بینک اکاؤنٹ افغان باشندوں سے لین دین کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ای ویزوں کے غیرقانونی اجرا میں وزارت خارجہ کا اہلکار سمیع اللہ آفریدی اور ایک ایجنٹ ملک منیب بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس اسکینڈل میں وزارت داخلہ کے بعض اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
3
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا۔ دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے۔ فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔یہ پانچ سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ فیصد ہے۔ معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل ہے جس نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کو ممکن بنایا۔
4
سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل،ریلوے انتظامیہ کے مطابق 10 جولائی کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکےگی۔ کوئٹہ سےکراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظرمعطل رہے گی۔
5
اداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا لاش وصول کرنے سے انکار،کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی،اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔گزشتہ روزکراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز سکس میں فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر مردہ پائی گئی تھیں،پولیس نے حمیرا کے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا،پولیس کےمطابق خاتون کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکارکردیا،کہا کہ انہوں نےحمیراسےقطع تعلق کرلیاتھا۔پولیس کاکہنا ہےکہ ماڈل کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں،تاہم اہلخانہ نےدوبارہ رابطہ نہیں کیا،ماڈل واداکارہ حمیرا کی لاش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے۔
6
وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں عرس بابا حاجی شیردیوان کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی امتحانات پر نہیں ہوگا، ایمرجنسی، میڈیکل، میونسپل اور سیکیورٹی محکمے بھی تعطیل سے مستثنیٰ ہیں۔
7
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تانبےکی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان،کابینہ کےاجلاس کےدوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد تانبے پر کی درآمد پر ٹیرف کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے،اس اقدام سے ملکی پیداوار کو فروغ ملے گا اورامریکی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی کومیکس کاپرفیوچرزکی قیمت میں دس فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔
8
سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔ پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا۔کابینہ نے لیبرڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ کم از کم اجرت کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے زمین داروں کو ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند کرنے، سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کے علاوہ تھر کول سے چھوڑ تک ایک سو پانچ کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کے لئے فنڈز کی منظوری دیدی۔سندھ کابینہ نے سندھ کابینہ ایک ارب روپے کی لاگت سے کے پی میں گرلز اینڈ وومین ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بٹ خیلہ اور ملاکنڈمیں قائم کرنے کی منظوری دی۔
9
بھارتی فاسٹ باؤلر کیخلاف خاتون سے زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج،بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اتر پردیش پولیس نے کرکٹر یش دیال کے خلاف دھوکا دہی، زیادتی اور ذہنی ہراسانی کے الزامات پر مقدمہ درج کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق 27 سالہ کرکٹر کے خلاف ایف آئی آر انڈیا پورم تھانے میں اتوار کے روز درج کی گئی۔خاتون نے الزام لگایا کہ 5 سالہ تعلقات کے دوران کرکٹر نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر استحصال کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کے خاندان نے بھی اس سے جھوٹے وعدے کیے۔