1
عمران خان کا مذاکرات سے انکار، پرویز الٰہی نے مفاہمت کا راستہ بہتر قرار دے دیاچوہدی پرویز الٰہی آج جنگلات اراضی ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟ پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تاہم بہتر مفاہمت ہی ہوتی ہے۔ مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، پی ٹی آئی قیادت نے تو مذاکرات کا خط بھی لکھا جس پر پیشرفت نہیں ہوئی، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ صحافیوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے صدر زرداری کو ہٹائے جانے کی باتوں اور 27 ویں ترمیم سے متعلق بھی سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو میں نے صرف آپ سے ہی سنا ہے۔
2
بنوں: تھانے اور ایک گھر پر مسلح افراد کا ڈرون حملہ، خاتون جاں بحق،پولیس کے مطابق بنوں میں ایک ڈرون تھانہ میریان اور دوسرا ڈرون ہوید کے علاقے میں ایک گھرپرگرا جس میں خاتون جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ صبح سویرے تھانہ میریان پرڈرون حملے میں سولر پلیٹس کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
3
وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہےکہ وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا جو ناقابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان دانستہ تاخیری اقدامات کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبے کو فائدہ جب کہ گندم کے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق جس سال یہ گندم امپورٹ کی گئی اس سال ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی تھی، وافر اسٹاک ہونے کے باوجود قومی طلب کے اندازے کو جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت نے منظوری 24 لاکھ میٹرک ٹن امپورٹ کی دی، امپورٹ 35 لاکھ ٹن سے زائد کر لی۔آڈیٹر جنرل کی یہ رپورٹ بدنام زمانہ گندم اسکینڈل کی سنگینی کی سرکاری طور پر تصدیق ہے ۔
4
ٹرمپ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر اہم سکیورٹی پالیسی کو ختم کردیاامریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی کہ اب ائیر پورٹس پر چیک پوائنٹس سے گزرتے ہوئے مسافر جوتے پہنے رہ سکیں گے۔کرسٹی نوئم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی جدت کی مدد سے ہوائی اڈوں پر نظام بہتر بنالیا گیا ہے۔
5
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔
6
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ 18 سے کم تمام عملے پر موبائل کےاستعمال پر پابندی عائد،محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی،انتہائی نگہداشت یونٹس اور آپریشن تھیٹرز میں گریڈ18 سے کم تمام عملہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مراسلے میں سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کی جگہ پیجر کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں جامع اور مؤثر ایمرجنسی کیئر سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس آئی وی انجیکشنز کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
7
ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال،سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے کی غیر مستحکم صورتحال سے نمٹنے کی جاری کوششوں کے سلسلے کا حصہ تھی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقچی نے سعودیہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان موجودہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔