نوشہروفیروز(ای پی آئی ) زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے فارنگ کر کے 2 چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا ، ذرائع کے مطابق بڑے بھائی نے زمین کے چند فٹ کے ٹکڑے کی خاطر دو سگے چھوٹے بھائیوں کو فائر کرکے قتل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے قریب تھاروشاہ کے گوٹھ محمد موسیٰ سیال میں چند فٹ زمین کے ٹکڑے نے دو بھائیوں کی جان لے لی ،ذرائع کے مطابق زمین کے ٹکڑے بھائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر بڑے بھائی ملزم شاہ محمد سیال نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں شوکت حسین سیال اور شہزادو سیال پر سیدھے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
دو سگے بھائیوں کے قتل پر علاقہ سوگوار ہوگیا ۔تھاروشاہ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم۔کے بعد ورثاء کے حوالے کردی