حیدرآباد نیوز(ای پی آئی )سندھ کے ضلع حیدرآباد کے تھانہ پھلیلی پولیس کی کارروائی خاتون منشیات سپلائر سمیت 2 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ پھلیلی یس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی نے نفری کے ہمراہ کارروائی کی ،

دوران پیٹرولنگ تیار شدہ مین پوری اور چرس کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار گرفتار خاتون منشیات سپلائر سہانہ زوجہ سجاد جتوئی کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار مین پوری سپلائر محمد عمر قریشی کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق ملزمان پھلیلی، پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مین پوری کی سپلائی میں سرگرم تھے جبکہ ملزم محمد عمر قریشی پولیس کی جاری کردہ لسٹ میں مطلوب تھا گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے پھلیلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری