1
پی ٹی آئی معطل ارکان کی نا اہلی: اپوزیشن مذاکراتی سیشن میں شرکت کا فیصلہ نہ کر سکی.اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم آج مہمانوں کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی میٹنگ میں مذاکراتی سیشن میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا سیشن آج 4 بجے طلب کیا گیا ہے، مذاکرات کے لئے دوسرے سیشن کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال نام نہیں بھجوائے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
2
اسرائیلی افواج نے غزہ بھر میں شدید حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 110 فلسطینی شہید ہو گئے، ان میں جنوبی رفح میں قائم امریکی مرکز کے باہر خوراک کے منتظر 34 افراد بھی شامل ہیں۔قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے اسرائیل کی مجوزہ انخلاء کی نقشہ بندی کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اس میں غزہ کا 40 فیصد علاقہ، بشمول رفح اور شمالی و مشرقی حصے، اسرائیلی قبضے میں رکھے گئے ہیں۔اسرائیلی ذرائع نے کہا کہ حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل وہاں تک پیچھے ہٹ جائے جہاں اس نے مارچ سے قبل پچھلی جنگ بندی کے وقت کنٹرول سنبھالا تھا۔فلسطینی ذرائع نے کہا کہ امداد کی فراہمی اور جنگ کے خاتمے کی ضمانتوں سے متعلق معاملات بھی رکاوٹ ہیں، یہ بحران مزید امریکی مداخلت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ادھر غزہ میں عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی افواج نے کسی وارننگ کے بغیر رفح کے علاقے الشکوش میں واقع امدادی مرکز کے باہر کھڑے لوگوں پر فائرنگ کر دی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مراکز کو موت کے کنویں اور انسانی ذبح خانے قرار دے چکی ہیں۔
3
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ پورا صوبہ بدامنی، دہشتگردی اور عوامی بے یقینی کی حالت میں ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب ایم پی ایز سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر لاہور میں سیاسی شو کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے جان و مال کی کوئی اہمیت نہیں رہی اور ایسے وقت میں جب صوبے کے عوام مسائل کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ کا لاؤ لشکر لے کر لاہور جانا عوامی احساسات کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی اعلان کیلئے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کس قانون اور انصاف کے تحت روانہ کیا گیا؟ڈاکٹر عباد اللہ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ طرزعمل عوامی خدمت نہیں بلکہ سیاسی نمائش ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کو عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔
4
پاکستان اور بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت,بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، رائٹس کی 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی، نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ پیشکشیں احمقانہ تھیں کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا، بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہوگئی ہے۔
5
جیولن تھروور ارشد ندیم اور بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کا سال بعد اگلے ماہ جوڑ پڑے گادونوں کھلاڑی پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کے لیے ایکشن میں ہوں گے،16 اگست کو شیڈولڈ ایونٹ میں پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کے درمیان پہلا مقابلہ ہو گا۔ زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے میں بھی نیرج اور ارشد کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔