1
علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو کھلا چیلنج,مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا مینڈیٹ جعلی ہے، مولانا خود فارم 47 سے جیت کر آئے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو چیلنج ہے میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، مولانا فضل الرحمان نہ جیت سکے تو سیاست چھوڑ دیں۔دو روز قبل مولانا فضل الرحمان نے تجویز پیش کی تھی کہ خیبر پختونخوا حکومت میں تبدیلی ہونی چاہیے لیکن یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہونی چاہیے۔
2
اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف,ترک خبر ایجنسی انادولو نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 17 جون کو حملے کے وقت اعلیٰ ایرانی حکام بشمول حکومت کی تین برانچز کے سربراہان تہران میں ایک محفوظ مقام پر میٹنگ میں مصروف تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں متعلقہ عمارت کے داخلی اور خارجی راستے پر 6 پروجیکٹائلز سے حملہ کیا گیا، اسرائیلی حملے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹانگ پر معمولی زخم آئے تھے تاہم ایرانی صدر سمیت تمام عہدیدار بحفاظت متعلقہ عمارت سے نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔
3
راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، 15 جولائی سے 31 اگست تک سیلابی صورتحال کا امکان,اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ شہر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے7 فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے ہیں جس میں خوراک، پانی، دوا، رہائش، سکیورٹی کی سہولت ہے، اس کے علاوہ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کی 24/7 نگرانی کی جاری ہے، جب کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، متعلقہ اداروں کو کشتیاں اور لائف جیکٹس فراہم کر دی ہیں، نشیبی علاقوں کے قریب سرکاری اسکولوں میں ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
4
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف لیجنڈ ریسلر ریٹائر,ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف اور لیجنڈ ریسلر بل گولڈ برگ لگ بھگ 3 دہائیوں طویل کیرئیر کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں۔بل گولڈ برگ 12 جولائی کو آخری میچ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گنٹھر کے مدمقابل آئے تھے۔سنیچر نائٹ مین ایونٹ کا انعقاد بل گولڈ برگ کے آبائی شہر اٹلانٹا میں ہوا۔اپنے آخری ریسلنگ مقابلے کے لیے بل گولڈ برگ اپنے دوستوں کے ساتھ رنگ میں آئے جبکہ کچھ دوست شائقین میں موجود تھے۔ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے ہونے والا یہ مقابلہ گنٹھر نے اپنے نام کیا۔14 منٹ طویل میچ کے بعد بل گولڈ برگ کے خاندان اور دوست رنگ میں جمع ہوئے اور ریسلر نے الوداعی خطاب کیا۔