1
رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنماء کا بیٹا گرفتار,رائیونڈ سے پی ٹی آئی رہنماء خالد گجر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادل غیرقانونی اسلحہ کی نمائش کررہا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد گجر کے بیٹے کو رائیوڈ سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم عادل پی ٹی آئی قافلے کے استقبال کیلئے اسلحہ کی نمائش کررہا تھا، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
2
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر آئین اور قانون کو نہیں مانیں گے تو گرفتاری سمیت تمام قانونی کارروائی ہوگی، تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے۔ قانون کے دائرے میں تحریک چلانا ہر ایک کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
3
انجری کے شکار حارث رؤف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک,ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے نجات پانے کیلئے پاکستان میں ری ہیب مکمل کریں گے، وہ کل سے این سی اے میں ری ہیب شروع کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز میں حارث کی شمولیت میڈیکل پینل کے مشورے سے مشروط ہے، میڈیکل پینل کی ہدایت کے بعد حارث رؤف کو ویسٹ انڈیز بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔