1
فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیامولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنےکا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔انجینئر ضیا الرحمان نے علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ، مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں۔مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے مطابق علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آچکا ہے۔
2
اٹلی سے غزہ کیلئے امدادی کشتی روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان,کشتی میں تقریباً 15 بین الاقوامی کارکن سوار ہیں جو انسانی ہمدردی کے تحت ادویات، خوراک، طبی سازوسامان اور بچوں کا سامان لے کر روانہ ہوئے ہیں۔یہ مشن فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے تحت ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی توڑنا اور فلسطینیوں کو درپیش انسانی بحران کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔روانگی کے موقع پر بندرگاہ پر موجود افراد نے فلسطینی پرچم لہرا کر اور "فری فلسطین” کے نعرے لگا کر عملے کا استقبال کیا، یہ کشتی بحیرہ روم میں ایک ہفتے کا سفر کرے گی اور تقریباً 1800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔کشتی راستے میں اٹلی کے شہر گلیپولی میں رکے گی جہاں فرانس کی جماعت "فرانس انبوڈ” کے دو ارکان بھی شامل ہوں گے۔فرانسیسی رکنِ پارلیمنٹ گیبریل کتھالا نے روانگی سے قبل کہا کہ یہ مشن غزہ کے بچوں کے لیے ہے تاکہ موجودہ خاموشی کو توڑا جا سکے، اگر ہمیں روکا گیا تو یہ اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی ایک اور خلاف ورزی ہوگی۔
3
فیصل آباد آن لائن فراڈ کیس: گرفتار 14 ملزمان عدالت میں پیش,نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار ملزمان کو سپیشل مجسٹریٹ ملک اشفاق کی عدالت میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے چند روز قبل آن لائن فراڈ کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 149 ملکی اور غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔فیصل آباد میں ملزمان انویسٹمنٹ اور پونزی سکیم کا جھانسا دے کر اربوں روپے کا آن لائن فراڈ کر رہے تھے، فراڈ گینگ کے مبینہ سرغنہ ملک تحسین ایوان عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔یاد رہے کہ یہ کال سینٹر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو )کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان کی رہائش گاہ پر بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف دھوکا دہی، جعل سازی اور فراڈ سرمایہ کاری منصوبوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر کل 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
4
جائیدادوں کی جعلی دستاویزات بنانے کا کیس، حتمی چالان عدالت میں جمع,چالان کے مطابق مقدمے میں سرکاری افسران سمیت 32 افراد نامزد ہیں جبکہ 23 ملزمان مفرور ہیں، کیس کے مرکزی ملزم منور علی دھاریجو سمیت 9 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ کچھ جائیدادیں منور علی دھاریجو کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے نام پر منتقل کی گئیں۔چالان کے مطابق مرکزی ملزم منور علی دھاریجو سب رجسٹرار آفس جمشید ٹاؤن میں سینئر کلرک تعینات ہے اور اس نے 23 جائیدادوں کی جعلی دستاویزات تیار کیں، کیس کے اندراج کے بعد جونیئر کلرک محمد مختیار، ذوالفقار علی کیریو اور خالد علی چنا کو گرفتار کیا گیا۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت، دھوکا دہی اور فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ سینئر کلرک، پیش کار سب رجسٹرار جمشید ون نے ذاتی فائدے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں، کیس میں مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔
5
غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، چیئرمین زرعی تحقیقی کونسل گرفتار,ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل نے ڈاکٹر غلام محمد کو گرفتار کیا، آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، چیئرمین پر بھرتیوں کے لیے مروجہ طریقہ کار نظر انداز کا الزام ہے۔ایف آئی اے کے مقدمے میں چئیرمین سمیت پی اے آر سی کے 19 زرعی ماہرین اور اعلی افسر نامزد ہیں، غیر قانونی بھرتیوں کے لئے مبینہ رشوت لینے کے الزامات بھی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ اسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا۔
6
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے متنازع پیکا ایکٹ اور صحافیوں کے مسائل پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی وزیر اعظم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور صدر پی ایف یو جے کو بھی بھیجی گئی ہے۔آئی ایف جے نے پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں بڑھتے خطرات کا سامنا ہے، صحافیوں کو پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے کنونشنز پر دستخط کر رکھے ہیں، پیکا کے تحت آزادی اظہار اور بنیادی حقوق محدود ہو رہے ہیں، پریس فریڈم رپورٹ کے مطابق 34 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کیا گیا کہ صحافیوں پر حملے، ہراسانی اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور تشدد کے کئی کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے، پاکستان میں صحافیوں کو غیرقانونی برطرفیوں اور سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔آئی ایف جے نے کہا کہ سپریم کورٹ کو براہ راست اپیلوں کی اجازت دینا ہائی کورٹس کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے، آئی ایف جے نے پاکستان میں دو مشن بھیجے، جنہوں نے میڈیا ورکرز سے براہ راست ملاقاتیں کیں، سپریم کورٹ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لے اور حکومت کو قانون میں ترامیم کی ہدایت دے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 19 کے تحت آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کیا جائے، پاکستان میں ایک سال کے دوران 7 صحافی قتل کیے گئے، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ پیکا قانون کا فوری ازسرنو جائزہ لیا جائے۔
7
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُر امن حل کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔محمد اسحاق ڈار نے اِن مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی جانب سے اپنے دور صدارت میں منعقد کیے جانے والے دستخطی پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی، دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا۔نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور اس کے عملے کو اِن کے مینڈیٹ کی موثر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
8
پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان,پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ایک نیا دور دیکھنے کو مل رہا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، لاہور سے روس تک مال بردارٹرین چلائی جائے گی۔دفتر خارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا، پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جو ایران ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی، مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی۔حکام کے مطابق اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
9
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کے معاملے کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے وکلا پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔پیپلزپارٹی کے وکیل نئیر بخاری نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ جے یو آئی اور ن لیگ کے درمیان ہے، ن لیگ کا دعویٰ ہمارے خلاف نہیں، یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے، ہمارا اس پر کوئی تنازع یا معاملہ نہیں ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں ہم ایک سیٹ جیتے ہیں، ہمارا یہ موقف ہے کہ جب انتخابات ہوئے اس کے بعد کی صورتحال کے مطابق سیٹیں دی جانی چاہیے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق دو فیز میں نوٹیفکیشنز ہوئے، پہلے تو سنی اتحاد کونسل والا معاملہ حل نہیں ہوا تھا۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وکیل نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ جنرل نشستوں کے بعد ہی مخصوص نشستیں ملنی ہیں، جتنی جنرل نشستیں ہونگی اتنی ہی مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سب سے اہم مسئلہ کٹ آف تاریخ کا ہے۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات میں کسی جماعت کی سیٹیں کم ہوجائیں تو کیا مخصوص نشستیں کم ہوسکتیں ہیں؟ وکیل پی ٹی آئی پی نے کہا کہ نہیں، مخصوص نشستیں واپس نہیں لی جاسکتیں، ہمارے تحفظات ہیں کہ ہمارے دو نمائندوں کو ایک شمار کیا گیا ہے، نوٹیفکیشنز کے ساتھ اگر دیکھا جائے تو ہماری دو مخصوص نشستیں بنتی ہیں۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
10
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1091 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 35 ہزار 391 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر بینکنگ، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مثبت سرگرمی ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری، آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت اشارے اور روپے کی قدر میں استحکام نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں، مالیاتی اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق خبریں خوش آئند سمجھ رہے ہیں، جس کا اثر براہِ راست مارکیٹ کی کارکردگی پر پڑ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سٹاک مارکیٹ مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور تکنیکی سطح پر نظر رکھنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔
11
حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی جس کے باعث محکمہ ایریگیشن نے درمیانے درجے کے سیلاب کا اعلان کر دیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سند ھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے جبکہ گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے، اس کے علاوہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1527 اور منگلا ڈیم میں 1184 فٹ ہو گئی۔دریائے سندھ میں راجن پور، گھوٹکی اور تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، تونسہ میں کئی بستیاں زیرِ آب آ گئیں ، دوسری جانب راجن پور کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔