1
وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کا ملازم پراسرار طور پر جاں بحق,ذرائع کے مطابق ناصر عنایت نامی ملازم ٹیلی فون آپریٹر تھا جو صبح ڈیوٹی کے لیے جاتی امراء پہنچا تھا۔ناصر کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ رائے ونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر عنایت سیکریٹریٹ کا ملازم اور ٹیلی فون آپریٹر تھا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ناصر عنایت کی موت ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
2
لکی مروت؛ پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 4 بچے جاں بحق,ریسکیو 1222 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو، دو بھائی شامل ہیں، جن کا تعلق دولت خیل سے ہے۔ لاشیں نکال کر سٹی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔سٹی اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چاروں لاشیں سٹی اسپتال منتقل کر دی گئیں، ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 9 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔
3
ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے برطانیہ روانہ,ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ساتھ گیارہ اگست تک لندن میں ٹریننگ کریں گے۔ ارشد ندیم پنڈلی میں کھنچاؤ کے بعد پولینڈ میں بارہ سے سولہ اگست تک ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ارشد ندیم سوئٹزر لینڈ میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس ایونٹ میں بھارت کے نیرج چوپڑابھی شریک ہوں گے، یہ لیگ 24 سے 29 اگست کو طے ہے۔ارشد ندیم 13 سے 21 ستمبر تک ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی شرکت کریں گے۔
4
آئی ایم ایف کی نمائندہ ماہر بنیکی نے کہا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی تاحال مضبوط رہی ہے۔اسلام آباد میں ایس پی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزاء ہے، پاکستان میں اقتصادی استحکام کی رفتار کو حوصلہ افزا اور ماحولیاتی اصلاحات میں پیشرفت قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی کارکردگی مضبوط، ساختی اصلاحات معیشت کی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے۔ تجارتی کشیدگی، جغرافیائی تقسیم اورعالمی سطح پر کمزور تعاون غیر یقینی صورتحال بڑھا رہا ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف نے دوراندیش اور دانشمندانہ پالیسی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
5
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان,رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائے گا، پٹرول 6 روپے 60 پیسے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔