1
شمالی وزیرستان میں فائرنگ، قبائلی رہنماء جاں بحق,پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میرانشاہ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں ممتاز قبائلی رہنماء ملک محمد رحمان جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملک رحمان بنوں سے میرانشاہ جارہے تھے کہ پیر کلی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
2
عوام پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سے سخت نالاں, جس میں گورننس، معیشت اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے عوام نے واضح طور پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے عوام پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔ خود پی ٹی آئی ووٹرز بھی غیرمطمئن ہیں۔ 52 فیصد عوام کی رائے میں ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ 60 فیصد کی رائے میں صوبائی حکومت احتجاج میں وقت ضائع کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مقبولیت گر چکی اور 50 فیصد لوگ مریم نواز کو بہتر سمجھتے ہیں،50 فیصدعوام افغان باشندوں کے پاکستان سے انخلا کے حامی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 66 فیصد فیصد آبادی گیس سے محروم، 49 فیصد کو بجلی کی قلت یاخراب فراہمی کا سامنا ہے، 53 فیصد لوگ صوبائی حکومت کا احتجاج وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق صوبے میں 57 فیصد لوگ دہشتگردی سے خوفزدہ، 59 فیصد لوگ بے روزگاری سے پریشان ہیں۔ 70 فیصد کو کمیونٹی سینٹرزکی سہولت دستیاب نہیں، 77 فیصد پارکوں سےمحروم ہیں۔81 فیصد کیلئے کوئی لائبریری نہیں۔ 75 فیصد کیلئے سوشل میڈیا ناقابل اعتماد، 80 فیصد پابندی کے حامی ہیں۔
3
سپریم کورٹ ،ثریا قتل کیس کی سماعت، عدالت کی حنا افتخار کو پولیس سے تعاون کی ہدایت,ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خادم حسین نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ حنا افتخار کا شوہر گرفتار ہے ، اور حنا پولیس سے تعاون نہیں کر رہیں ، عدالت نے ملزمہ کو پولیس سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی ۔ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ حناافتخار کا نام نہ پولیس رپورٹ میں ہے اور نہ ہی لواحقین نے الزام لگایا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ کے شوہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے ابھی تک کسی کو نوٹس نہیں کیاہے ۔