ایک اور اسرائیلی جماعت کا حکومت سےعلیحدہ ہونےکا امکان، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑگیاالٹرا آرتھوڈوکس جماعت یو ٹی جے کے بعد شاس کا بھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا امکان بڑھ گیا۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شاس پارٹی جمعرات کو حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلے گی تاہم پارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اب بھی اپنی قیادت ‘کونسل آف توراہ سیجز’ کی ہدایات کی منتظر ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شاس کی مذہبی قیادت کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے جس کے بعد حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
2
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم,اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔
3
سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی مشال یوسفزئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ بننے سے دستبردار,پی ٹی آئی کے رکن طارق اریانی کے مطابق شکیل خان اور میں نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخاب میں ان کا تجویزکنندہ اور تائید کنندہ بننےکاکہا تھا۔طارق اریانی کے مطابق قائدین نے تصدیق نہیں کی کہ بانی چیئرمین نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار بنایا ہو۔طارق اریانی کا کہنا تھا کہ شکیل خان اور میں مشال یوسفزئی کا تجویزکنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
4
ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار: حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کیا ہے۔اس حوالے سے انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں اور ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
5
سونے کی قیمت میں گزشتہ 3 روز کے مسلسل اضافے کے بعد آج کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3لاکھ 7ہزار784 روپے ہے۔