عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم دلانے کیلئے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا اور حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کردی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی کو ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظور کی، فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا، عافیہ صدیقی سے متعلق کونسل رسائی بھی دی جاچکی، درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جارہا ہے۔حکومتی اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے اسکوپ سے باہر جاکر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔
2
لندن: ڈاکٹرز کا ارشد ندیم کی بائیں پنڈلی کی سرجری کا فیصلہ,کیمبرج اسپتال کے ڈاکٹر علی باجوہ کے مطابق ارشد کی بائیں پنڈلی کا معائنہ کیا ہے جس کے بعد ہم اس کی سرجری کریں گے، اس کے بعد ری ہیب کروائیں گے۔ مقابلے سے پہلے ان کا مکمل ری پیب کرنا ہوگا، انشااللہ جلد دوبارہ پہلے کی طرح ایکشن میں دکھائی دیں گے، ارشد ندیم گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔پنڈلی میں کھنچاؤ کی وجہ سے انہیں پولینڈ میں اگلے ماہ شیڈول مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا تھا، اب ان کا ہدف سوئٹزر لینڈ میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کرنا ہے جو اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ اس کے بعد تیرہ ستمبر سے ٹوکیو ورلڈ اتھلیٹکس چیمپین شپ میں وہ حصہ لیں گے۔
3
وزیر صحت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رواں سال پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پولیو ہمارے ماحول میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے حوالے سے غلط فہمی نہ جانے کیوں لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھ گئی ہے جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر صحت نے آگاہ کیا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ بلوچستان میں پولیو کے مسئلہ پر میں خود وہاں گیا تھا، بنوں سے زیادہ تر ان علاقوں میں کیسز آئے جہاں ہماری رسائی نہیں تھی، پولیو کی ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
4
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے آج دو پیغامات دئیے ہیں اور کہا ہے ان کے ساتھ اور بشری بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے میرے ٹی وی اور اخبارات بند کیے ہوئے ہیں، سپرنٹںڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں میرے ساتھ ہوئے سلوک کا حساب ہونا چاہیے، یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں، تین سو پارلیمینٹیرینز لاہور مل کے جانے پر خوشی ہوئی، جو اختلاف پیدا کرے گا پارٹی میں اس کو میں خود دیکھ لوں گا، ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں۔ ہم یہاں دو سال سے جیل آرہے ہیں، ہماری فیملی پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فیملی چاہتی ہے بانی کے پیغامات پر عمل درآمد ہو، ہمیں اب راستہ بنانا ہے بانی کی رہائی کا سپرنٹنڈنٹ جیل بانی کے ساتھ غیر انسانی سلوک ختم کریں۔بانی کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمینٹیرینز کو فیصلہ کرنا ہے سیاست میں رہنا ہے کہ نہیں، مذاکرات کس بات پر کرنے ہیں بانی کے کیسز سنیں بات ختم ہوجائے گی۔
5
شوگر ملز ایسوسی ایشن کی حکومت کو چینی کی قیمت کم کرنے کی یقین دہانی, وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں چینی کی ایکس مل قیمت کے مؤثر نفاذ اور فوری فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کردی گئی جس پر ایسوسی ایشن نے فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔ چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 2 سے 3 دن میں نمایاں ہوجائیں گے۔چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار ہے، مارکیٹ میں چینی کی وافر اور مسلسل دستیابی کے لیے وزارت کے فعال اقدامات جاری ہیں، عوام کو سستی اور معیاری چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
6
آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی.اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔
7
بھارتی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سوم سے خصوصی ملاقات,اس موقع پر ٹیم کے کپتان شبمن گل، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے، کنگ چارلس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے جذبے کی تعریف اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔کنگ چارلس نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میچ کی جھلکیاں دیکھی ہیں، بھارت کے آخری کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے انداز کو کنگ چارلس نے "بدقسمت لمحہ” قرار دیا۔میچ کے آخری لمحات میں محمد سراج جو بھارت کی آخری امید تھے، شعیب بشیر کی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوگئے جب گیند بیٹ سے لگنے کے بعد وکٹوں پر جا لگی۔شبمن گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنگ چارلس سوم سے ملنا ایک شاندار تجربہ تھا، یہ ان کی بڑی مہربانی تھی کہ انہوں نے ہمیں دعوت دی۔بھارتی کپتان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے ہماری کارکردگی پر بات کی اور بتایا کہ آخری بیٹر کے آؤٹ ہونے کا انداز واقعی بدقسمتی تھا کیونکہ گیند صرف رول ہو کر وکٹوں پر لگ گئی۔ ہم نے بھی انہیں بتایا کہ یہ میچ ہم بہت قریب سے ہارے اور اگر تھوڑا سا وقت ہمارے حق میں ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، امید ہے اگلے میچز میں ہماری قسمت ساتھ دے گی۔


