عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ جیسے اقدامات سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔آئی ایم ایف کے تحفظات پر حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ چینی کی درآمد فوڈ ایمرجنسی کے تحت کی جا رہی ہے تاہم آئی ایم ایف نے حکومتی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے اور چینی درآمد کا فیصلہ مکمل طور پر ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارت خزانہ کی رائے کے بغیر درآمد کی منظوری دی تھی تاہم اب نجی شعبے کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر بھی غور جاری ہے۔
2
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے 5 اگست کو تحریک پیک پر ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، مس انڈر سٹینڈنگ ہے، میری شیخ وقاص اور عالیہ حمزہ سے بات ہوگئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، گنڈا پور بہت اچھے طریقے سے صوبہ چلا رہے ہیں، ہماری پارٹی دوسری پارٹیوں کی پسند ناپسند پر نہیں چلتی۔ سیاست میں دل بڑا رکھنا پڑتا ہے، ہم تحریک بھی چلائیں لیکن ہم کوئی گوریلا فورس نہیں، دو سال ہوگئے کامن سینس پریویل کرنی چاہئے۔ جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں ان کو سوچنا چاہئے، سینیٹ الیکشن کے لئے جو فہرست سرکولیٹ کر رہی ہے اس میں ایک فہرست جعلی ہے۔
3
سینیٹ الیکشن: اپوزیشن جماعتوں کی سپورٹ کیلئے جے یو آئی نے بڑی شرط رکھ دی.ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے شرط رکھنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا جاری جوڑ توڑ وقتی طور پر رک گیا، جے یو آئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی کی ایک شرط ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی کی مخصوص نشست کے خلاف دائر درخواست واپس لے، اگر یہ شرط مانی جائے تو باقی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تمام معاملات طے ہوچکے ہیں ، ن لیگ درخواست واپس لے تو سینیٹ الیکشن کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کا جوڑ توڑ آخری مراحل میں ہے ۔ ذرائع کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور جے یو آئی کے درمیان سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جاری مذاکرات وقتی طور پر رکنے کی تصدیق کی گئی ہے، جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جوڑ توڑ جمہوریت کا حسن ہے، مذاکرات سے کسی ایک نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
4
پہلے مرحلے میں کتنی چینی برآمد کی جائیگی، بولیاں طلب کرلی گئیںذرائع کے مطابق حکومت نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے پہلے مرحلے میں 3 لاکھ کی بجائے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کر دیا، چینی درآمد کے لئے 22 جولائی تک بولیاں طلب کر لی گئیں۔
5
پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 747 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 562 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 35 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
6
اسرائیلی افواج کی محصور فلسطینیوں پر بمباری ،فائرنگ اور ڈرون حملے جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں 78فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شہدا میں متعدد امدادی سامان کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں، رفاہ امدادی تقسیم مرکز پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے ، غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔خان یونس ، مشرقی جانب میں التفاح اور الشجاعیہ کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، وسطی غزہ کے البریج کیمپ کے کمرشل سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ:شہدا کی مجموعی تعداد 58 ہزار 386 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار 77 فلسطینی زخمی ہیں۔