سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولتوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔ عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں، انہیں دستیاب سہولیات کسی بھی دوسرے قیدی کے پاس نہیں۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں، انہیں خوراک، صحت، کتابیں، اخبارات، واک، ورزش کی سہولت میسر ہے، بانی پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل کمپلیکس میں رکھا گیا ہے، چہل قدمی کیلئے کھلا صحن بھی موجود ہے۔بانی پی ٹی آئی کے پاس ایکسر سائز سائیکل، ایل ای ڈی، اخبارات، ذاتی کتب کی سہولت میسر ہے، بانی کو فراہم سہولیات بی کلاس کے کسی بھی اسیر کو میسر نہیں، انہیں اپنا کھانا تیار کروانے کیلئے قیدی کک کی سہولت بھی میسر ہے۔بانی پی ٹی آئی نے 413 مرتبہ ٹوئٹس کروائیں، بانی نے ٹوئٹس میں ورکرز کو ملکی سیاسی سرگرمیوں کیلئے ہدایات جاری کیں، عام انتخابات، سمبڑیال ضمنی انتخابات، 26 نومبر احتجاج، حکومت سے مذاکرات پر بھی ٹوئٹر پر ہدایات جاری کی گئیں۔
2
لاہور: حکومتی خاتون رکن اسمبلی کا اپوزیشن اراکین پر ہراسانی کا الزام,پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون رکن نے ورک پلیس ہراسانی کی درخواست اسپیکر کو جمع کرادی۔مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اپوزیشن کے معطل 26 ارکان میں سے چار اپوزیشن ارکان اسمبلی کی ریکارڈنگ بھی اسپیکر کو ارسال کی۔اپوزیشن ارکان اسمبلی نے رولز آف پروسیجرز 223 کی پاسداری نہیں، اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے نااہلی کے سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ دیں۔ اپوزیشن اراکین کے خلاف 2010 میں بننے والے رولز کے مطابق سزا کا تعین کیا جائے۔
3
انٹربینک میں ڈالر سستا ، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیااسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔