اسلام آباد(ای پی آئی)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کی بطور رکن نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کو ملک میں قانون و انصاف کے شعبے میں نمایاں تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحت قائم قانون و انصاف کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر محمد رحیم اعوان حکومتِ پاکستان کی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی میں بطور ڈائریکٹر جنرل بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، انہیں پاکستان کے سب سے پہلے فارن انوسٹمنٹ میں پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔۔