1
دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ,ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اورکالا باغ کے مقام پر نچلے درجے اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجےکاسیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے21 جولائی سے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ڈی جی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کاخدشہ ہے۔
2
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔امریکی حکام سے ملاقات پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔پاکستان اور امریکا کے درمیان کچھ امور پربات چیت ہوناباقی ہے، امید ہے تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، بہت جلد پاکستان امریکا کی قیادت اس کا اعلان کرے گی، پاکستان اور امریکا تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔
3
وزیر اعلیٰ کے پی نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے اعضاء عطیہ کرنے پر سڑک کی تعمیر اور مقامی اسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔مردان کے ایک خاندان نے انسان دوستی اور ایثار کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 14 سالہ جواد خان کے اعضاء عطیہ کیے تھے جو 5 مریضوں میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بعد ازمرگ انسانی اعضاء عطیہ کرنے والے مردان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کی کرسی مرحوم جواد کے والد کو سونپی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے کہا کہ ایسے کار خیر سے نیک کاموں کی ترغیب ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ نے مردان میں گاؤں کے لیے سڑک کی تعمیر اور مقامی اسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے، تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور مرحوم کے اہل خانہ کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔
4
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس دوران مزید 40 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکا، قطر اور مصر نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کی ہیں جب کہ قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں، غزہ میں جنگ بندی معاہدےکے تحت تمام یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کرتے ہیں۔موجودہ جنگ بندی مذاکرات میں معاہدہ نہ ہونےکی صورت میں مستقبل میں عبوری جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوں گے۔
5
پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم ہو گئے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل اور وزیر اعظم کے مشیر بلال بن ثاقب نے ایل سلواڈور کےصدرسے ملاقات کی۔اس موقع پرایک انٹرویو میں چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ ایل سلواڈور کے ساتھ مفاہمتی یادداشت تعلیمی معلومات میں اضافے کے لیے ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سب سے اہم یہ ہے کہ یہ روایتی سفارتی تعلقات سے ہٹ کر ہے۔
6
گاڑیوں پر نئی لیوی نافذ، حکومت کو 10 ارب روپے آمدن کی توقع,حکومتی فیصلے کے مطابق 1300 سی سی سے کم انجن گاڑیاں ایک فیصد، 1300سے 1800 تک 2 فیصد لیوی ادا کریں گی جبکہ 1800 سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 3 فیصدلیوی ڈیوٹیز اور ٹیکس سمیت عائد کی جائے گی، بسوں اور ٹرکوں پر ایک فیصد لیوی لاگو ہوگی۔ حکومت کو اس نئی لیوی کے ذریعے 10 ارب روپے حاصل ہونے کی امید ہے، جسے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
7
فیول چارجز میں کمی، بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان, بجلی پیداوار میں سب سے زیادہ 39 فیصد حصہ ہائیڈرو پاور کا رہا، جو پچھلے سال سے 14 فیصد زیادہ ہے۔ نیوکلیئر بجلی مہنگی اور کم ہوئی، ڈیزل سے بجلی کی پیداوار صفر رہی، آر ایف او سب سے مہنگا ذریعہ رہا۔ایل این جی اور درآمدی کوئلہ مہنگا، نیوکلیئر بجلی لاگت میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیداوار میں 30 فیصد کمی آئی۔ اگست 2025 کے بجلی بلوں میں صارفین کو فی یونٹ 0.654 روپے ریلیف ملنے کا امکان ہے، جس کی وجہ جون 2025 میں فیول چارجز میں کمی ہے۔
8
40 ارب کا کوہستان اسکینڈل، مرکزی کردار سمیت 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار گرفتار,جعلی چیکوں کی منظوری ودستخط،جعلی تعمیراتی فرمز،اے جی آفس اہلکارکی بے ضابطگیوں میں ملی بھگت، بینک کی سہولت کاری ثابت ہوئی، صوبے کے سب سے بڑے مالیاتی کرپشن میگاسکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع ،سکینڈل میں ملوث مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں شفیق الرحمان قریشی (ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر)، محمد ریاض (سابق کیشیئربینک اور ڈمی کنٹریکٹر)، فضل حسین (آڈیٹر، اے جی آفس پشاور)، طاہر تنویر (سابق مینیجر بینک)، دوراج خان (ٹھیکیدار)، عامر سعید (ٹھیکیدار)، صوبیدار (ٹھیکیدار) اور محمد ایوب (ٹھیکیدار) شامل ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بلنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کی اور مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے بے نامی اکاؤنٹس اور جعلی فرمز کے ذریعے فنڈز منتقل کیے۔صوبے کے سب سے بڑے مالیاتی کرپشن کے میگاسکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع کردیا گیاہے اوراسکینڈل میں ملوث مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
9
پنجاب میں چکوال اور جہلم میں شدید بارشوں سے درجنوں سڑکیں مکمل تباہ ہو گئیں اور دیہات زیر آب آگئے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں جب کہ سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے۔صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، منڈی بہاء الدین میں بپھرے ریلے میں پھنسے خاندان کو بچالیا گیا اور کئی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرگودھا میں دریا کنارے آباد 40 سے زائد دیہات سے کئی خاندانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ، جہلم میں سیلاب میں پھنسے 5 سو افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے ہیں جبکہ درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑکوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔اس کے علاوہ جہلم میں شدید بارشوں سے 4 یونین کونسلیں شدید متاثر ہوئیں، سیلاب نے لوگوں کو دربدر کردیا، گلیوں میں پانی جمع ہے۔
10
امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی.مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 26 افراد مارے گئے تھے۔ بھارت نے بغیر ثبوت دیے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا تاہم پاکستان نے الزام یکسر مستردکرتے ہوئے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ امریکا نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی تھی مگر پاکستان پر الزام سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوے کی حمایت نہیں کی تھی۔ طاقت کے نشے میں مبتلا بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر جنگ مسلط کردی تھی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا تھا اور رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت ان طیاروں کو مارگرائے جانےکی تصدیق سے گریز کرتا رہا ہے۔
11
بیہودہ خط: ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل اور اسکے مالک پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیارپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق میں ملوث بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کو سن 2003 میں اس کی 50 ویں سالگرہ پر تحفہ بھیجا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق سالگرہ پر بھیجے گئے اس کارڈ میں لکھا تھا کہ جیفری،ہم میں بہت سے چیزیں مشترک ہیں۔ زندگی کے معنی سب کچھ حاصل کرنے سے زیادہ ہونے چاہئیں ۔سالگرہ مبارک ہو اور میری خواہش ہے کہ تمہارا ہر روز شاندار رازوں سے بھرا ہو۔اخبار کا دعویٰ تھا کہ اس نے ٹائپ شدہ خط دیکھا ہے جس پر خاتون کی برہنہ تصویر کا اسکیچ ہے اور اس پر ٹرمپ نے ڈونلڈ لکھ کر دستخط کیے تھے تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ایپسٹین کو سالگرہ پر خط بھیجا تھا اور یہ بھی کہ انہوں نے تصویر بھی نہیں بنائی تھی۔صدر ٹرمپ نے اخبار وال اسٹریٹ جرنل، ڈاو جونز اور روپرٹ مرڈوک کے خلاف مقدمہ فلوریڈا کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا ہے اور اخبار کے دعوے کو جھوٹا اور توہین آمیز قراردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے فاکس کارپوریشن کےسربراہ روپرٹ مرڈوک کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ متمنی ہیں کہ روپرٹ مرڈوک کو عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیتا دیکھیں۔یہ بہت دلچسپ تجربہ ہوگا۔
12
امریکا نے یوکرینی صدر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا: ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی کا دعویٰ,روسی میڈیا کے مطابق سیمئور ہرش کا کہنا ہےکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا تو انہیں زبردستی ہٹادیا جائے گا اور توقع بھی یہی کی جارہی ہے کہ زیلنسکی خود مستعفی نہیں ہوں گے۔صحافی کے مطابق یوکرینی فوج کے سابق کمانڈر ان چیف اور اس وقت برطانیہ میں یوکرین کے سفیر ویلیئری زالزنی ، زیلنسکی کے ممکنہ متبادل ہوں گے اور یہ تبدیلی چند ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔برطانیہ میں یوکرین کے سابق سفیر وادیم پریستائیکو نے صدر زیلنسکی پر تنقید کی تھی جس پر وادیم کو جولائی سن 2023 میں برطرف کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ زالزنی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ویلیئری زالزنی یوکرین میں فولادی جنرل کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے روس سے جنگ کے آغاز پر یوکرینی فوج کی قیادت کی تھی۔ تاہم صدر زیلنسکی سے اختلافات کے سبب ان کی شخصیت داغدار ہوگئی تھی اورصدر زیلنسکی نے فروری میں زالزنی کی جگہ اولکساندر سیرسکی کو سونپ دی تھی۔صحافی ہرش کے مطابق امریکا اور یوکرین میں بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے اور روس کے صدر پیوٹن سے سمجھوتہ ممکن ہے۔
13
وزیر خزانہ کی امریکی وزیرکامرس سے ملاقات، پاک امریکا تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ,دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ میسر آئے گا۔اعلامیہ کے مطابق فریقین نے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات خاص طور پر معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ممکنہ راستوں کو تلاش کیا جائے گا۔
14
کے پی میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی.جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے سینیٹ کے الیکشن کے امیدواروں کے جو نام فائنل کیے گئے تھے پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے انہی ناموں کی توثیق کی۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری جبکہ عورتوں کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم خان سواتی امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔
15
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خاں کے بارے میں گفتگو ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال پر ردعمل آگیا۔جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس دوران صحافی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیاکہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں گفتگو ہوئی یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دورۂ امریکا سے متعلق حلف کے پابند ہیں ، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔اس کے علاوہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے کی خبر پر کسی کو تو بولنا تھا ، صحافی نے دو لفظ میں معافی مانگ لینی تھی مگر غلط خبر پر ناقابلِ تلافی نقصان ہوچکا ہوتا ۔اللہ تعالٰی صدر آصف زرداری کو زندگی،صحت دیں وہ عہدہ صدارت کی مدت پوری کریں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کیلدی کردار ہے۔
16
مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام، علی امین ناراض سینیٹ امیدواروں کو دستبرداری کیلئے نہ مناسکے.پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے دو اہم ملاقاتیں کیں، تاہم سینٹ انتخابات سے متعلق معاملات پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا۔ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والے ناراض امیدواروں میں عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو شامل تھے۔ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پارٹی امیدواروں کو سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کی گزارش کی جس پر ہم نے اتفاق نہیں کیا۔ عرفان سلیم کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹ الیکشن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اب یہ معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جو اس پر حتمی فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں بھی اختلافات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا، عاطف خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر ناراض رہنماؤں کے حامی ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور بلامقابلہ انتخابات اور سینیٹ کے موجودہ امیدواروں کے حق میں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ شب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیشرفت سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق پایا گیا ہے، فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔حکومت اور اپوزیشن کے باقی امیدوار دستبردار ہوں گے۔
17
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے مزاحمت کار اسرائیل کے ساتھ ایک طویل جنگ جاری رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ مارچ کے بعد اپنی پہلی ویڈیو تقریر میں ابو عبیدہ نے کہا کہ معاہدوں کو توڑنے کے بعد اسرائیل کو اپنی جارحیت کو دوبارہ شروع کیے ہوئے 4 ماہ گزر چکے ہیں، اس عرصے کے دوران مزاحمت کاروں نے سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا اور ہزاروں فوجی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔\انہوں نے مزید کہا کہ عزالدین القسام بریگیڈز کے جنگجو فلسطینی عوام کی تاریخ کے طویل ترین تصادم سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور نئی حکمت عملی اور طریقوں سے دشمن کو حیران کررہے ہیں۔ابو عبیدہ نے کہا کہ اس مرحلے پر القسام بریگیڈز کی قیادت دشمن کو جانی نقصان پہنچانے، خصوصی آپریشن کرنے اور اس کے فوجیوں کو پکڑنے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا مطلب ہے کہ وہ مسلسل اپنے فوجیوں اور افسروں کے جنازے اٹھاتی رہے گی۔