1
ایف بی آر اختیارات پر ڈیڈ لاک برقرار، کراچی اور لاہور چیمبر کی آج ہڑتال,ہڑتال کے معاملے پر کاروباری برادری میں تقسیم بھی نظر آئی ہے جس سے کئی مارکیٹیں کھلی رہنے کا امکان ہے۔حکومت اور کراچی چیمبر کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے کیونکہ حکومت نے تاجروں کو تحریری ضمانت دینے سے گریز کیا ہے، کراچی کے اہم کاروباری مراکز بشمول جوڑیا بازار، فروٹ اینڈ سبزی منڈی، صرافہ بازار، لائٹ ہاؤس، اور الیکٹرانک مارکیٹ کے علاقے ہڑتال کی نذر ہو گئے ہیں۔دوسری طرف کراچی چیمبر اور فیڈریشن چیمبر کے درمیان ہڑتال کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث تاجر برادری میں تقسیم دیکھی گئی، صدر فیڈریشن چیمبر عاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اب ہڑتال نہیں کی جائے گی۔ادھر لاہور میں بھی انجمن تاجران اور کاروباری تنظیموں کی کال پر شہر کے مختلف کاروباری مراکز بند رہیں گے، مرکزی غلہ منڈی، اکبری منڈی، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، لوہا مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، لوہاری مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ اور ملحقہ مارکیٹیں بند رہیں گی۔
2
معیشت کو 10 بڑے خطرات کا سامنا، سیاسی استحکام اور امن و امان ترقی کیلئے ناگزیر,معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا ۔پلاننگ کمیشن کی دستاویز کے مطابق توانائی کا شعبہ، غیر معیاری تعلیم و صحت، موسمیاتی تبدیلی ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، ملکی معیشت کو کم برآمدات، سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کے فقدان کا سامنا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، ناساز کاروباری ماحول اور زیادہ آبادی بھی سنگین مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی و خوراک کی فراہمی پر اثر پڑ رہا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں سے معیشت کو مسائل درپیش ہیں، بڑھتی ہوئی غربت کے باعث بھی ملکی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مسائل کے حل اور مستحکم معیشت کے لیے مجموعی قومی پیداوار کی موجودہ شرح نمو ناکافی ہے، موجودہ جی ڈی پی گروتھ کے مطابق 2047 ء تک معاشی شرح نمو 4.7 فیصد تک ہی پہنچ سکے گی۔واضح کیا گیا ہے کہ بے روزگاری کا خاتمہ، مستحکم معیشت اور غربت میں کمی کے لیے 2047 ء تک مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 9.8 فیصد ہونی چاہئے، ملک میں نوجوانوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے لیکن نوکریوں کا فقدان ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال، ریجنل ڈویلپمنٹ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔دستاویز میں متنبہ کیا گیا ہے کہ جی ڈی پی کی موجودہ شرح نمو کے مطابق دو دہائیوں میں بھی پاکستانی معیشت 3 ٹریلین ڈالر تک نہیں پہنچ سکے گی، مستحکم شرح نمو کے لیے سیاسی استحکام اولین ترجیح ہونی چاہئے اور امن و امان کو بہتر بنایا جائے، پبلک فنانس مینجمنٹ کو مزید بہتر بنا کر اس پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
3
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ پاکستان نے بھارت سے جنگ میں پانچ طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستان نے بھارت کے 5سے 6طیارے گرائے، دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک جنگ کا خاتمہ کیا۔ہ ہم نے بیوٹی فل بل پاس کرایا، کرپٹو میں امریکا دنیا بھر میں سب سے آگے ہے، امریکا کو دنیا بھر کیلئے کرپٹو کرنسی کا مرکز بنائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب
4
کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت 8 مرکزی ملزمان گرفتار,ذرائع کے مطابق ملزمان پر جعلی چیکوں کی منظوری ، منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے غبن کا الزام ہے، سکینڈل میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار ہے، صوبے کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں شفیق الرحمان قریشی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، محمد ریاض سابق کیشیئربینک اور ڈمی کنٹریکٹر، فضل حسین آڈیٹر اے جی آفس پشاور، طاہر تنویر سابق مینیجر بینک، دوراج خان ٹھیکیدار، عامر سعید ٹھیکیدار، صوبیدار ٹھیکیدار اور محمد ایوب ٹھیکیدار شامل ہیں۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی بلنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کی اور مواصلات و تعمیرات ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے بے نامی اکاؤنٹس اور جعلی فرمز کے ذریعے فنڈز منتقل کیے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نے اپر کوہستان میں جعلی ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ ہیڈ G-10113 کے تحت جعلی ٹریژری چیکوں کی منظوری اور دستخط میں مرکزی کردار ادا کیا۔5
پروف آف رجسٹریشن کارڈ والے مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ,وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پہلے 10 دنوں میں تین لاکھ افغانیوں کو نکالا، پاکستان سے اب نکالے گئے افغانیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کی بھرتیاں پہلے جیسے ہی ہوں گی اور قبائلی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔وزارت داخلہ میں حاضر سروس پاک آرمی کے افسران لانے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ رینجرز، ایف سی ، جی بی سکاؤٹس سمیت 8 محکموں کے معاملات چلانے کے لئے آرمی آفسر ہونا چاہئے، ابھی تک ریٹائرڈ یا حاضر سروس لوگ لانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف ایٹ پل میں کنسٹرکشن سٹرکچر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، اردوان فلائی اوور کے قریب سوئی گیس والوں نے گیس پائپ لائن ڈالی، گیس پائپ لائن کی کھدائی کی وجہ سے روڈ بیٹھ گیا۔فاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں گرین ایریا کو بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، گرین ایریا نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں بھی سموگ کے خطرات ہیں۔
6
تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلا مقابلہ کرانے کا حتمی فیصلہ,سینیٹ انتخابات پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گئے، ناراض کورننگ امیدواروں کے معاملے پر پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات دور ہو گئے، پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے پرانے ناموں کی توثیق کر دی، بلا مقابلہ انتخابات کے نتیجے میں سینیٹ کی چھ سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں گی، سینیٹ کی پانچ سیٹیں اپوزیشن کے حصے میں آئیں گی، پیپلزپارٹی او ر جے یو آئی ف کو2،2، مسلم لیگ ن کو ایک سیٹ ملے گی۔اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ خرید و فروخت کے شرمناک عمل کے خاتمے کے لئے بلا مقابلہ الیکشن کو ترجیح دی گئی، عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کو انتخابی طریقہ کار طے کرنے کا اختیار دیا گیا تھا جس پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا۔فائنل کئے گئے امیدواروں میں جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور پیر نورالحق قادری شامل ہیں، خواتین کی مخصوص نشست کے لئے روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔
7
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے مصروف ترین شیڈول 26-2025 کا اعلان,اس مصروف پروگرام کا آغاز اگست میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے ہو گا جبکہ ستمبر میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم لاہور میں جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔یہ ہوم سیریز اکتوبر میں سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کی تیاری کا اہم حصہ ہو گی جہاں پاکستانی ٹیم 2 سے 24 اکتوبر تک 7 لیگ میچز کھیلے گی۔سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کو سری لنکا میں اپنے تمام میچز کھیلنے پڑیں گے، بشمول 29 اکتوبر کو سیمی فائنل اور 2 نومبر کو فائنل (اگر ٹیم کوالیفائی کرتی ہے)۔پی سی بی کی خواتین کرکٹ کی سربراہ رفیعہ حیدر نے کہا ہے کہ یہ سیزن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں دو عالمی کپ شامل ہیں، ہم نے شیڈول اس طرح ترتیب دیا ہے کہ کھلاڑی بہترین فارم حاصل کرسکیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔
8
امریکا کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا جبکہ سویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے دوران ایک ہفتے میں 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔شامی صدارت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں بدو اور دروز جنگجوؤں کے درمیان مہلک فرقہ وارانہ جھڑپوں کو روکنے کے لیے ایک نئی فورس تعینات کی جائے گی، نئی جھڑپوں کی اطلاعات کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اس علاقے میں تعینات حکومتی فوجیوں پر مقامی باشندوں نے دروز شہریوں کو قتل کرنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کا الزام لگایا ہے جبکہ انہی دنوں اسرائیل نے شام میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے تاکہ فوجی السویدا صوبے سے پیچھے ہٹ جائیں۔ترکی میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور شام نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور الشراع نے ایک ایسی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جسے شام کے ہمسایہ ممالک ترکی اور اردن کی حمایت حاصل ہے۔امریکی سفیر ٹام بیرک نے کہا کہ ہم دروز، بدو، اور سنی برادریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں اور دیگر اقلیتوں اور ہمسایوں کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور متحد شامی شناخت تعمیر کریں۔اسرائیل اور شام نے اس مبینہ جنگ بندی معاہدے پر تاحال کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا۔


