1
پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، اپوزیشن کے 25 نئے ارکان حلف اٹھائیں گے. حلف اٹھانے والے نئے ارکان میں 21 خواتین اور4 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔خواتین ارکان میں جے یو آئی اور مسلم لیگ(ن)کی 7,7 خواتین حلف اٹھائیں گی جب کہپیپلزپارٹی کی 4، اے این پی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون رکن حلف اٹھائیں گی۔اسی طرح اقلیتی ارکان میں جے یو آئی 2 جب کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاایک ایک رکن حلف اٹھائے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا کل صبح 9 بجے اجلاس منعقد ہوگا،
2
خیبر پختونخوا؛ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیاضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے چارگلی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارگلی میں پیش آیا جہاں 25 سالہ آصف ولد مرسلین اور اس کی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں جاں بحق میاں بیوی کو ٹائپ ڈی اسپتال رستم منتقل کر دیا
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے اور مختلف بیانات کی روشنی میں واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے ۔
3
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا مصروف ترین سیزن: شیڈول جاری,جس میں دو عالمی کپ اور متعدد اہم سیریز شامل ہیں۔اس مصروف پروگرام کا آغاز اگست میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے ہوگا، جبکہ ستمبر میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم لاہور میں جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔یہ ہوم سیریز اکتوبر میں سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کی تیاری کا اہم حصہ ہوگی، جہاں پاکستانی ٹیم 2 سے 24 اکتوبر تک سات لیگ میچز کھیلے گی۔سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کو سری لنکا میں اپنے تمام میچز کھیلنے پڑیں گے، بشمول 29 اکتوبر کو سیمی فائنل اور 2 نومبر کو فائنل (اگر ٹیم کوالیفائی کرتی ہے)۔پی سی بی کی خواتین کرکٹ کی سربراہ رفیعہ حیدر نے کہا کہ ’’یہ سیزن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں دو عالمی کپ شامل ہیں۔ ہم نے شیڈول اس طرح ترتیب دیا ہے کہ کھلاڑی بہترین فارم حاصل کرسکیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔‘‘
4
اہم پارٹی اجلاس؛ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز مری پہنچ گئے.ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج مری میں ہوگا، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف مری پہنچ گئے ۔ن لیگ کی مرکزی قیادت کےاجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہو گی ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کی کارکردگی جب کہ مریم نواز پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے کیے گئے اقدامات کے نتائج پر بھی غور ہوگا ۔ اس کے علاوہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔


