1
محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے. انہوں نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں ماسٹرز کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، انہوں نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ فائنل میں روایتی حریف بھارت کے برجیش دامانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر ماسٹرز کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ نے میچ 3 کے مقابلے میں 4 فریم سے جیتا، میچ کے آغاز میں محمد آصف نے 2 فریمز کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم بھارت کے برجیش دامانی نے مسلسل 3 فریم جیت کر میچ میں میں 2-3 سے برتری حاصل کرلی۔پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 2 فریم جیت کر 3-4 کے اسکور سے ٹائٹل جیت لیا۔
2
سندھ حکومت نے بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں.وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر ایس بی سی اے میں ایک رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے، بارش کا پانی فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کیے جائیں، صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایت دے دی۔ان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے، بلدیاتی اداروں کے عملے کو چوبیس گھنٹے موجود رہنے کی ہدایت کردی، چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
3
سینیٹ میں 2 کروڑ 82 لاکھ روپے کی خریداری میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف,ملک کےسب سے بڑے پارلیمانی فورم سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے بھی سرکاری خریداری میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے،آڈیٹرجنرل نے سال 2020 سے 2024 کےدوران 2 کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کر دیا،رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مخلتف فوڈ، کیٹرنگ اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے کھانے پینے سمیت دیگر سامان کی خریداری میں پیپرا قوانین کو نظرانداز کیا گیا۔آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر خوراک کی ادھار خریداری کا مؤقف یکسر مسترد کر دیا۔ پیپرا رولز اور پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل کیے بغیر خریداری خلاف ضابطہ اور غیر شفاف قرار۔ آڈٹ رپورٹ میں سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی گئی ہےکہ سرکاری خریداری میں پیپرا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ بے قاعدگی کا ازالہ بھی کیا جائے
4
پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ,پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کیا ہے، جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ فضائی بندش کا اطلاق ہر قسم کی تجارتی اور فوجی پروازوں پر ہو گا۔پاکستانی فضائی حدود 23 اگست 2025 تک بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارت سے آنے یا جانے والی تمام پروازوں کے لیے بند رہے گی۔