حیدرآباد(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دیکر لوگوں سے پیسے بٹورنے کے الزام میں خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف شکایات ملنے پر کارروائی کی گئی گرفتار خواتین میں مسماۃصاحب زادی زوجہ علی بخش کیریو، مسمات ارم عرف اقراء دختر علی بخش کیریو جبکہ مرد میں بشیر احمد ولد محمد اسماعیل نوہانی، امتیاز کھوسو ولد حسین بخش کھوسو اور ظفر علی ولد عمر کیریو شامل ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف شادی کا جھانسہ دیکر جہیز و دیگر ضروریات کی مد میں پیسے بٹورنے اور عین شادی کے وقت جھگڑا یا کوئی ٹال مٹول کرکے شادی کو موخر کرنے کی متعدد شکایات موصول ہوئی
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او حالی روڈ انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی کو ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین و مرد پر مشتمل جعلساز ٹولہ مختلف لوگوں کو اپنی غربت و پریشانی ظاہر کرکے مختلف لڑکیاں دکھاکر رشتہ طے کرتے اور جہیز و دیگر ضروریات کی مد میں پیسے وصول کرتے اور عین شادی کے موقع پر جھگڑا یا کوئی ایسا بہانہ بناتے جس سے شادی مؤخر ہو جائے حالی روڈ پولیس نے گرفتار جعلساز ٹولے کے خلاف مقدمات درج کردیے