1
لاہور میں ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے دی گئی 2 دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، 2 روز میں ہیلمٹ نہ پہننے والے 26 ہزار سے زائد شہریوں کا چالان کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی، شہریوں کے چالان کا سلسلہ جاری ہے۔موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کی طرف سے لاہور کے شہریوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، مختلف علاقوں میں ناکے لگادیے گئے۔ٹریفک پولیس نے ماڈل شاہراہوں پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 روز میں 26 ہزار شہریوں کے چالان کیے گئے، جنوری سے اب تک ہیلمٹ نہ پہننے پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد چالان ہوئے۔حکام نے مزید بتایا کہ 90 فیصد شہری ہیلمٹ پہننا شروع ہوچکے، 10 فیصد کو ہیلمٹ کا پابند بنانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔
2
لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کو جدہ لے جانے کے واقعہ پر سندھ ہائیکورٹ نے مسافر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔مسافر ملک شاہ زین نےدرخواست میں سول ایوی ایشن اور نجی ائیر لائن کو فریق بنایا ہے،شہری نے موقف اختیارکیا کہ معاملہ ملکی سلامتی کا ہے،اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔درخواست گزار کےمطابق ایک شخص بغیر ٹکٹ، بغیر پاسپورٹ اور دیگر کاغذات کے بیرون ملک کیسے چلا گیا؟ یہ نجی ائیر لائن کی مجرمانہ غلفت ہے،ایئر لائن انتظامیہ نے ہراساں بھی کیا،استدعاہےکہ تحقیقات مکمل ہونے تک نجی ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا جائے۔
3
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس پیغام میں خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان سے دلی تعزیت کی۔انہوں نے سعودی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
4
راولپنڈی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار منہدم ہوگئی، آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، گیس لیکیج کی اصل جگہ کا تعین کرکے اسے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
5
تمام سرکاری اداروں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید آئی ٹی سروسز دینے کا فیصلہ,تمام سرکاری اداروں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور جدید آئی ٹی سروسزدینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نیٹ ورک سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جدید بارڈرکنٹرولرز اور فائروالز لگائی جائیں گی۔این ٹی سی نے اہم حکومتی شخصیات اور ریاستی اداروں کے لیے محفوظ موبائل فون سروس فراہمی کا منصوبہ بھی تیارکرلیا۔ محفوظ موبائل فون منصوبے سے حساس رابطوں کو سائبر حملوں سے بچایا جائے گا۔ سائبرسیکیورٹی کیلئے جامع فریم ورک اور فعال تھریٹ مینجمنٹ نافذ ہوگا۔این ٹی سی نے اسلام آباد ڈیٹاسینٹرز میں محفوظ رسائی نظام متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا، این ٹی سی دستاویز کے مطابق ملک میں کلاؤڈسروسز اور مصنوعی ذہانت کو وسعت دی جائے گی۔
6
اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ ، مزید 5 نے اپنی جان لی.رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی مسلح افواج کی صفوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔سن 2023 کے آخر تک سات فوجیوں نے خودکشی کی، جس کے بعد 2024 کے دوران ایسے 21 واقعات کی تصدیق ہوئی اور اس سال کے آغاز سے کم از کم ایسے 20 واقعات ہو چکے ہیں۔تازہ ترین کیس جس کی اتوار کو تصدیق ہوئی، اس میں ایک 19 سالہ نارویجن تارک وطن شامل ہے جو ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے کے لئےناروے سے اسرائیل ہجرت کر گیا تھا اور ابھی تک تربیت حاصل کر رہا تھا۔ گزشتہ دو ہفتوں میں چار دیگر اسرائیلی فوجیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا، جن میں گولانی بریگیڈ کا ایک سپاہی شامل تھا جس نےسدی تیمان نامی فوجی اڈے پر خود کو گولی مار لی۔اسرائیلی مسلح افواج نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے ہزاروں ریزروسٹ جنگ کی ڈیوٹی سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
7
خیبرپختونخوا اسمبلی،مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برداری چیلنج کردی گئی.وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اوراسپیکر نےگورنر ہاؤس میں حلف برداری چیلنج کی،وفاقی حکومت،رجسٹرار پشاورہائیکورٹ، گورنر،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے منتخب ممبران سے حلف لینے سے انکارنہیں کیا۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ اسمبلی اجلاس شروع ہوا،کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا،اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا،ایسے میں گورنر ہاؤس میں حلف ماورائے آئین ہے، آئین کا آرٹیکل 65 ممبران اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینےکا کہتا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل کا کہنا ہےکہ آرٹیکل 255ٹومیں ناقابل عمل،ناممکن کا لفظ لکھا ہے۔چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255ٹو کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں، انتظامی طور پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے۔ درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ وزیراعلیٰ،اسپیکرصوبائی اسمبلی انکارکرے توپھرچیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا، ہمیں سنے بغیر چیف جسٹس نےگورنر کو حلف کیلئے نامزدکیا،وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اسمبلی اجلاس طلب کیا تھا۔
8
ایران کے شہر رشت کی ایک تجارتی عمارت میں گیس کے زور دار دھماکے سے کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے۔عالمی خبررساں ایجنسی نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شہرام مومنی کے حوالے سے بتایا کہ بہونار سٹریٹ میں ہونے والے دھماکے میں 3 کمرشل یونٹس تباہ ہو گئے۔واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیاں ختم ہو چکی ہیں اور اس کے نیچے کوئی بھی شخص نہیں پایا گیا۔
9
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان,پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پر 544 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 39 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی،۔بینکوں اور فرٹیلائزر کمپنیز کے شیئرز میں خریداری سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،بینکوں اور دیگر کمپنیز کے اچھے مالی نتائج اور منافع کے اعلانات مارکیٹ کے لئے اہم ہے۔
10
ایران کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ,اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ امریکی انخلا کے دوران جن کو پناہ دی گئی تھی ان کو واپس افغانستان بھیج رہے ہیں،متحدہ عرب امارات نے امریکی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔
11
پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قراردیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔حکومتی اتحاد کی جانب سے حافظ عبدالکریم اور اپوزیشن کے مہرستار امیدوار ہیں، سینیٹ کی نشست پر وفیسرعلامہ ساجدمیر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔پنجاب اسمبلی میں 371 کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کو 261 ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔