1
حمیرا کی موت کے چند ماہ بعد انکے نمبر سے ڈی پی اور لاسٹ سین ہٹایا گیا: ہیئر اسٹائلسٹ کا انکشاف,9 ماہ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی کادعویٰ کرنیوالے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ ’ اداکارہ کے فون پر 5 فروری کے بعد سرگرمیاں ہوئیں، اس دوران ان کے واٹس ایپ سے نہ صرف ڈی پی ہٹائی گئی بلکہ ان کا لاسٹ سین بھی غائب کردیا گیا‘ ۔دانش مقصود نے جیو نیوز کو بتایا کہ ’ حمیرا سے میری آخری بات چیت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی لیکن ان کے واٹس ایپ پر لاسٹ سین کی تاریخ 7 اکتوبر 2024 کی تھی، اس کے بعد میں نے متعدد مرتبہ حمیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، اس دوران کالز اور میسیجز بھیجے جو کبھی پڑھے نہیں گئے‘ ۔دانش مقصود کے مطابق ’جب کئی ماہ تک حمیرا اصغر کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہ آئی تو ان کے لاپتا ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے کا فیصلہ کیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے بھی حمیرا کے موبائل نمبر پر ایک مرتبہ پھر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہونے پر 5 فروری کو سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی‘۔
2
ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیراعظم عہدے پر رہنے پر بضد,
جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ہارنے پر لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے معذرت کرتا ہوں، جاپان کے لیے سب سے اہم چیز سیاسی استحکام ہے کیونکہ ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، کومیتو پارٹی کے ساتھ مل کراتحادی حکومت جاری رکھیں گے۔قومی مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ ٹیرف پر ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے، صدر ٹرمپ کے ساتھ تجارت پر حل تلاش کرنے کے لیے جلد از جلد بات کرنا چاہتے ہیں، ٹیرف معاملے پر کوئی بھی معاہدہ جاپان اور امریکا دونوں کے لیے منصفانہ ہونا چاہیے۔بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے دیگر جماعتوں سے تعاون طلب کریں گے، ٹیرف، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے میرا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔
3
گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے 1275ارب روپے کے قرض کی تقسیم، حکومت تذبذب کا شکار,حکومت آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے معاملے میں ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار ختم کرنے کے لیے 18کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے 1275ارب روپے کے قرض کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کے وقت سی پیک کے تحت لگائے گئے چینی آئی پی پیز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنہوں نے اپنے پاور پرچیز ایگریمنٹس (پی پی ایز) پر نظر ثانی کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو متعلقہ حکام کے لیے کھڑا ہو گیا ہے کہ جب ان آئی پی پیز کے واجبات ادا کیے جائیں گے جنہوں نے اپنے پاور پرچیز ایگریمنٹس میں ترمیم کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، تو سی پیک کے تحت قائم بجلی گھروں کے ساتھ کیسے نمٹا جائے گا۔
4
پنو عاقل: ڈکیتی مزاحمت پر 3 نوجوانوں کو قتل کرنیو الے 4 ڈاکو ہلاک,پنو عاقل پولیس کے مطابق رات گئے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد واردات میں ملوث 4 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ ڈاکوؤں نےگزشتہ روز مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ایک نوجوان زخمی بھی ہوا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔
5
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں تحریک چلانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، عمران خان کی جانب سے دی گئی 5 اگست بھی تاریخ بھی گزر جائے گی۔ جن لوگوں کی رسائی عمران خان تک ہے وہ عمران خان کی قید کا فائدہ اٹھا کر پارٹی پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں بہت زیادہ تقسیم ہو چکی ہے۔ عمران خان نے 5 اگست کا کہا تھا لیکن مرکزی قیادت نے 90 دن کی بات کی، یہ صاف انحراف ہے، پارٹی میں تحریک چلانے کی صلاحیت موجود ہی نہیں ہے، تحریک چلانے کی بھی کوشش نہیں کی جائے گی اور 5 اگست بھی گزر جائے گی۔
6
لندن کے رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار نے اسٹیج پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپرا ہاؤس لندن میں دکھائے گئے ایک ڈرامے کے اختتام پر تالیوں کی گونج میں شائقین کی داد لیتے اداکاروں میں سے ایک نے فلسطین کا پرچم لہرادیا۔اداکار کے اس عمل پر وہاں موجود عملے نے پرچم لینے کی کوشش کی جس کے باوجود اداکار پرچم لے کر کھڑا رہا اور شائقین کی تالیاں جاری رہیں۔
7
شاندانہ گلزار کیلئے ہونیوالے احتجاج میں جرائم پیشہ افراد کی شرکت کا انکشاف,پشاور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کے حق میں کوہاٹ روڈ پر مظاہرے میں جرائم پیشہ افراد نے بھی شرکت کی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ایس ایچ او کے خلاف پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کے احتجاج میں جرائم پیشہ افراد شریک تھے اور جرائم میں ملوث افراد خود کو بچانے کےلیے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، انہیں راضی نامے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔