1
غیرقانونی بھرتیوں کا الزام؛ چیئرمین پی اے آر سی کی درخواستِ ضمانت مسترد,اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر غلام محمد علی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔قبل ازیں، درخواست پر سماعت کے دوران وکیل ریاست علی آزاد نے دلائل میں کہا کہ وقوعہ 2022 کا ہے جبکہ یف آئی آر 2025 میں ہوئی، 168 ملازمین بغیر اشتہار بھرتی کا الزام ہے اور آفیشل پوزیشن کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔ تین سال کے بعد ڈاکٹر غلام محمد علی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔وکیل صفائی نے کہا کہ ڈاکٹر غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی ہیں، مکمل کیریئر میں کوئی کمپلینٹ ڈاکٹر غلام محمد علی پر نہیں ہے۔ ڈاکٹر غلام محمد علی پر پہلے استعفے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، جب وہ نہیں مانے تو ایف آئی درج کروا دی گئی۔ پی اے آر سی کے تمام افیئرز بورڈ آف گورنرز دیکھتا ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق ایک بھی کاغذ ریکارڈ پر نہیں لایا جا سکا۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 164 پوسٹوں کا اشتہار دیا اور 332 افراد بھرتی کیے گئے، 70 لوگوں کا ڈائریکٹ تعلق چیئرمین اور پی اے آر سی اور کونسل کے لوگوں کے ساتھ ہے، 70 لوگوں کی بھرتی گھر سے ہی کر لی گئی۔وکیل ریاست علی آزاد نے کہا کہ چیئرمین پی اے آر سی ممبر سلیکشن کمیٹی نہیں ہیں، کیا چیئرمین کا رشتہ دار ہے تو کیا وہ بھرتی میں حصہ نہیں لے سکتا؟ کیا جعل سازی چیئرمین پی اے آر سی کے خلاف ثابت ہوئی؟ ڈاکٹر غلام محمد علی کا بھرتیوں سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انکوائری کا کیس ہے، ڈاکٹر غلام محمد علی کی ضمانت منظور کی جائے۔
2
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
3
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور آئین عورت کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرے۔بلوچستان میں نوجوان جوڑے کی پسند کی شادی پر قتل کی شدید مذمت کرتی ہوں، یہ جرم ناقابل معافی ہے، اس طرح کے گھناؤنے جرائم دہشتگردی کی ایک مثال ہے۔اسلام اور آئین عورت کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرے، امید ہے کہ قاتلوں کو جلد سزا ملے گی، ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جو آزادی رائے کا احترام کرے۔
4
دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر سیلابی ریلا باحفاظت گزر گیامحکمہ انہار کے مطابق فلڈ سیزن کے دوران 4 لاکھ 47 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا بغیر کسی نقصان کے بھکر سے گزر گیا۔ایس ای انہار بھکر چوہدری محمد عظیم نے بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ مسلسل کم ہو رہا ہے اور سیلاب کی شدت درمیانے درجے سے نچلے درجے میں داخل ہو چکی ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 715 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 61 ہزار 515 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی خطرے کے پیش نظر فلڈ بند اور دیگر حساس مقامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
5
نواز،شہباز، مریم کی ملاقات، پنجاب کابینہ میں توسیع سمیت اہم فیصلے,نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملکی و سیاسی امور پرتفصیلی مشاورت کی گئی، مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر قانون سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین الیکشن کمیشن کے نام پر بھی غور ہوا، نواز شریف نے کہا ملکی سیاسی، انتظامی و آئینی معاملات میں اتحادیوں کو آن بورڈ اور ان کی آراء کو مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ غریب عوام کا جانی مالی نقصانات کا سروے کرا کے انہیں معقول معاوضہ دیا جائے۔