1
جے یو آئی رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے پا گیا تھا لیکن حکومت کے ناراض اراکین کی وجہ سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔جرگے کی کوئی وقعت نہیں ہے، جب بڑوں کی بات نہیں مانی جاتی ہے تو یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔اس وقت صوبے میں کوئی حکومت نظر نہیں آرہی ہے، جنوبی اضلاع میں چار بجے کے بعد پولیس باہر نہیں نکل سکتی اور حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان نہیں آتا۔اس صوبے کے عوام نے انکو مانگا لیکن یہ مسلط ہوگئے، اگر یہ حلف نہ لیتے تو دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ اراکین اسمبلی کے پاس بدلہ لینے کے لیے یہی موقع ہوتا ہے۔
2
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید سیاسی پارٹیوں کی گنجائش نہیں ہے، جو بھی سیاسی جماعت بنے گئی اس کی حیثیت ریحام خان کی پارٹی جیسی ہوگی، مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔پی ٹی آئی قیادت سینیٹ کی بندر بانٹ میں مصروف ہے، سیٹیں کم زیادہ ہونا اس وقت مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، موجودہ پی ٹی آئی لیڈرز نے بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل میں رکھنے میں کردار ادا کیا ہے، الزام ہے کہ لیڈر شپ نہیں چاہتی کہ بانی باہر آئیں ورنہ ان کی لیڈری ختم ہو جائے گئی۔موجودہ لیڈر شپ کوئی تحریک نہیں چلاسکتی، بانی کے بیٹے آجائیں تو اپوزیشن مختلف ہو سکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
3
پی ایس بی کا عمر میں جلعسازی کرنیوالے جونیئر کھلاڑیوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ,پی ایس بی کی جانب سے 21 سال تک کے جونیئر کھلاڑیوں کے لیے شناختی کارڈ یا ‘ب فارم’، سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے نام، دانتوں کا معائنہ اور ریڈیالوجیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس اور تمام متعلقہ دستاویزات بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ میں جمع کرانا ہوں گی۔پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جعلی یا مشکوک دستاویزات کی صورت میں متعلقہ کھلاڑی کو کیمپ میں شرکت، مالی معاونت یا کیش ایوارڈ کی فراہمی کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر جونیئر سطح پر عمر میں جعلسازی کو نہ صرف غیر منصفانہ مقابلوں بلکہ کھلاڑیوں کی جسمانی حفاظت اور کھیلوں کے نظام کی ساکھ کے لیے بھی خطرہ سمجھا جاتا ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور دیگر عالمی ادارے متعدد بار اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ کھیلوں میں شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کے لیے عمر کے غلط اندراج کی سختی سے روک تھام ضروری ہے۔
4
نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن کے تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع,سالانہ آڈٹ کیلئے پی آئی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان کو انٹرنل آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آڈٹ کے نتائج کو نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم آئندہ چند روز پی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرینگے۔
5
غزہ میں خوراک کے انتظار میں کھڑے 115 فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید,غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور اسے حالیہ ہفتوں کے دوران امداد کے متلاشی شہریوں پر کیے گئے خطرناک ترین حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔وزارت صحت کے مطابق، شمالی غزہ میں اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں امداد کی ایک اور جگہ پر 6 مزید فلسطینی مارے گئے۔اتوار کو مجموعی طور پر 88 فلسطینی اسرائیلی بمباری اور فائرنگ میں شہید ہوئے۔اسرائیلی طیاروں نے دیر البلح میں بھی تین گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سینکڑوں بے گھر افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
6
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے عدالت جاتے ہیں تو پتہ ہوتا ہے انصاف نہیں ملے گا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اعجاز شفیع، فرخ جاوید مون، معین ریاض، عمر ڈار ، اقبال خٹک ، شوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جیل میں خان صاحب نے اسمبلی ممبران کےلیے تعریف کی ہے۔اپوزیشن کا احتجاج جو آئینی حق ہے وہ بخوبی سرانجام دیا، چھبیس ممبران کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا عمل غیر آئینی تھا، ممبران اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔\ہمارے ممبران نے جھوٹ کو آئینہ دیکھایا تو سو سے زائد ممبران کو قوم کی نمائندگی سے محروم کیا گیا اور فارم سینتالیس کا استعمال کیا گیا، تمام ممبران پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں کچھ لوگوں کا ریفرنس ڈراپ ہوا تو ہرزہ سرائی کی گئی کہ ڈیل کی گئی۔قانون کے مطابق ریفرنس نہیں بنتا، ڈیل یا موقف سے پیچھے ہٹنا حقائق کے منافی ہے، آج کا دن سیاسی و عدالتی تاریخ کا تاریک دن ہوسکتا ہے، کوٹ لکھپت سے کوئی فیصلہ آ جائے۔
7
ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظیم نو کا فیصلہ، جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیار خریدنے کی منظوری,وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، قبروں پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔بعدازاں انہوں ںے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، چئیرمین سی ڈی اے سمیت ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظم نو کا فیصلہ کیا جس کے لیے وزیر داخلہ نے جامع پلان طلب کرلیا۔
8
سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔