1
سعودی نیول چیف ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیاایوان صدر اسلام آباد میں نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی بھی موجود تھے۔
2
غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن کا حکم,وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایف آئی اے کی جدید خطوط پر تنظم نو کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے جامع پلان بھی طلب کر لیا، انہوں نے ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم پر فوری کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی اور ایف آئی اے کے لئے فوری طور جدید ٹیکنالوجی اور مطلوبہ ہتھیاروں کی منظوری بھی دی۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو حکومت کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، کارکردگی پر ہی ایف آئی اے کو مزید مراعات دی جائیں گی، غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، بے رحمانہ کریک ڈاؤن اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔
3
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چکوال اور گرد و نواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور پی ڈی ایم اے کے افسران نے گورنر پنجاب کو متاثرہ علاقوں کی صورتحال، نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے مختلف علاقوں کا زمینی معائنہ کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔گورنر سردار سلیم حیدر نے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے گھروں کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور مالی معاونت کے لیے پیپلز پارٹی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
4
پانچ نئی جگہوں کو عالمی آرکیالوجیکل سائٹس کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ,قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے حکام کے مطابق جن مقامات کو عالمی ورثہ کے لیے نامزد کیا جائے گا، ان میں بھنبھور بندرگاہ، بلوچستان کا کاریز سسٹم، نگرپار کلچرل لینڈسکیپ، رانی گھٹ سائٹ اور ہرن مینار شامل ہیں۔روات قلعے کے تحفظ سے متعلق بریفنگ
حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ روات قلعہ کے تحفظ کا کام 2017 میں شروع کیا گیا، قلعے کے عقب میں ایک مسجد واقع ہے جہاں سے نمازیوں کی آمدورفت رہتی ہے، اس حوالے سے سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت نے بتایا کہ اگر قلعہ پر انٹری ٹکٹ نافذ کیا جاتا ہے تو نمازی اعتراض کرتے ہیں، ایک مرتبہ جب ٹکٹ نافذ کیا گیا تو محلے کے لوگ جمع ہو گئے اور احتجاج کیا۔