1
قومی اسمبلی کا اجلاس 4 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ,حکومت قانون سازی اور اہم قومی امور پر بحث کے لیے اجلاس دو ہفتے تک جاری رکھنے کی خواہاں ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت اجلاس کے دوران مختلف بلز ایوان میں پیش کرے گی۔ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
2
پاک امریکا دوستی سے بھارت شدید تنہائی کا شکار, ٹرمپ انتطامیہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پر بھارت نے شدید احتجاج کیا لیکن وائٹ ہاؤس نے بھارتی تحفظات کو نظر انداز کردیا۔صورتحال کے پیش نظر مودی سرکار کو نئے دوستوں کی تلاش ہے، نئی دلی چین سے قریب ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ امریکی سرد مہری کے باعث بھارتی وزیر خارجہ نے پانچ برس میں پہلی بار بیجنگ کا دورہ کیا۔
3
53 کروڑ بینک فراڈ کیس میں شریک ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کرلی.اداکارہ نادیہ حسین کےشوہرملزم عاطف خان اوردیگرملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،جونئیر وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے،سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نےملزم عاطف خان اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13اگست تک ملتوی کردی
4
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے 244 ارب روپے کی اووربلنگ کا انکشاف, آڈٹ حکام نے مالی بے ضابطگیاں بے نقاب کردیں، اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صارفین کی جیبوں سے اضافی پیسے نکلوانے والے کسی افسر کو سزا بھی نہ ملی، کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صارفین کو رقوم واپس کردی گئیں تاہم آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیاں 244 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث ہیں، آڈٹ حکام نے پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں میں مالی بے ضابطگیاں بے نقاب کردیں، اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی علاقوں میں اووربلنگ کی گئی۔
5
لاہور میں ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے دی گئی 2 دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، 2 روز میں ہیلمٹ نہ پہننے والے 26 ہزار سے زائد شہریوں کا چالان کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی، شہریوں کے چالان کا سلسلہ جاری ہے۔موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کی طرف سے لاہور کے شہریوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، مختلف علاقوں میں ناکے لگادیے گئے۔ٹریفک پولیس نے ماڈل شاہراہوں پر کریک ڈاؤن شروع کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 روز میں 26 ہزار شہریوں کے چالان کیے گئے، جنوری سے اب تک ہیلمٹ نہ پہننے پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد چالان ہوئے۔